ZTE releases first 5G phone in China

زیڈ ٹی ای نے چین میں پہلا 5 جی فون جاری کر دیا

زیڈ ٹی ای وہ پہلی کمپنی بن گئی ہے، جس نے چین میں پہلا 5 جی فون متعارف کرایا ہے۔ زیڈ ٹی ای نے  چین میں  Axon 10 Pro 5G سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ زیڈ ٹی ای نے  فروری میں ہونے والی ایم سی ڈبلیو میں اس فون کا اعلان کیا تھا۔
 Axon 10 Pro 5G   میں  6.47 انچ  1080p ایمولیڈ ڈسپلے ہے۔اس فون میں کوالکوم کا  پہلی نسل کا X50 5G  موڈیم ہے، جو اسے چین میں آنے والے 5 جی نیٹ ورک کے ساتھ کنکٹ کرے گا۔
اگرچہ چینی صارفین اس فون کو آج ہی خرید سکتے ہیں لیکن اس پر 5جی  نیٹ ورک استعمال کرنے کےلیے صارفین کو اکتوبر کا انتظار کرنا پڑے گا۔
اکتوبر میں چائنا موبائل چین میں  تجارتی پیمانے پر 5 جی  سروسز کا آغاز کرے گا۔چائنا موبائل  کو امید ہے کہ اس سال کے اختتام تک وہ 5 جی  نیٹ ورک کو 50 شہروں تک پھیلا دیں گے۔چائنا موبائل کے علاوہ  چینی موبائل  کیرئیر چائنا ٹیلی کام اور چائنا یونی کام کو بھی ملک میں 5 جی کی تجارتی سروس شروع کرنے کا لائسنس مل چکا ہے۔
زیڈ ٹی ای نے چین میں پہلا 5 جی سمارٹ فون لانچ کر کے ہواوے کو شکست دے دی ہے ۔ ہواوے کا میٹ 20 ایکس 5 جی چین میں 16 اگست کو لانچ کیا جائے گا۔ یہ فون دوسرے ملکوں جیسےھ برطانیہ میں بھی لانچ ہوگا۔ہواوے کے ساتھ  چینی کمپنیوں ون پلس اور اوپو  کی 5 جی  ڈیوائسز ون پلس 7 پرو 5 جی اور اوپو رینو 5 جی پہلے ہی دوسرے ممالک میں دستیاب ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 6 اگست 2019

Share On Whatsapp