Samsung Galaxy Watch Active2 goes official with digital bezel, ECG sensor

ڈیجیٹل بیزل اور ای سی جی سنسر کے ساتھ سام سنگ نے گلیکسی واچ ایکٹیو 2 متعارف کرا دی

سام سنگ گلیکسی واچ ایکٹیو 2 میں  گھومنے والی فزیکل بیزل کی جگہ اب ڈیجیٹل بیزل شامل کی گئی ہے۔ اس میں OneUI اب  سپر ایمولیڈ ڈسپلے میں ورچوئل بیزل استعمال کرے گا۔ اس فیچر سے سکرین کا زیادہ سے زیادہ حصہ استعمال کیا جا سکے گا۔اسی وجہ سے گلیکسی ایکٹیو واچ  2 کی 44 ایم ایم سکرین کا گلیکسی واچ کی 46 ایم ایم سکرین سے بڑی معلوم ہوتی ہے۔
واچ ایکٹیو 2 دو سائز اور سٹائل   یعنی 40 ایم ایم اور 44 ایم ایم میں پیش کی گئی ہے۔
آپ چاہیں تو ایلومینیم باڈی اور ایف کے ایم ریسٹ سٹریپ کے ساتھ  اس کا عام ورژن لے سکتے ہیں  یا سٹین لیس سٹیل  باڈی اور لیدر سٹریپ کے ساتھ اس کا پریمیم ورژن حاصل کر سکتے ہیں۔کوئی بھی ورژن خریدیں، آپ  اس کا سٹریپ 20 ایم ایم بینڈ کے سٹریپ سے بدل سکتے ہیں۔ اپ چاہیں تو اس سمارٹ واچ کے فیس کے  رنگوں کو اپنے کپڑے کےرنگوں سے ملا سکتے ہیں۔ اس کے لیے  آپ کو Galaxy Wearable ایپ کے My Style فیچر کو استعمال کرتے ہوئے  اپنے کپڑوں کی ایک تصویر  لینی ہوگی۔

اس سمارٹ واچ میں 8 ایل ای ڈیز کے ساتھ   پہلے سے بہتر آپٹیکل ہارٹ ریٹ ریڈر ہے، جو زیادہ تیزی سے ریڈنگ لیتا ہے۔اس نئے ماڈل میں الیکٹروڈایا گرام (ای سی جی) فیچر بھی ہے۔جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ سمارٹ واچ  ورزش، صحت اور نیند کے حوالے سے بہتر ین فیچرز کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔
گلیکسی واچ ایکٹیو  39 طرح کی مختلف ورزشوں کو ٹریک کر سکتی ہے۔ ان میں سے  کئی ورزشوں کو ذیلی درجہ بندیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
مثال کے طور پر Running Coach میں رئیل ٹائم ٹریکنگ  کے ساتھ  7 مختلف طرح کے موڈ ہیں۔ اس کی ٹریکنگ کے لیے جی پی ایس ، بارومیٹر اور ایکسلرومیٹر استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ سمارٹ واچ 5ATM  تک واٹر پروف (آئی  پی 68 ) سرٹیفائیڈ ہے۔یہ سمارٹ واچ  مضبوطی میں MIL-STD-810G ریٹڈ ہے۔اس کی سکرین پروٹیکشن کے لیے گوریلا گلاس ڈی ایکس پلس استعمال کیا گیا ہے۔
اس سمارٹ واچ میں Calm ایپ صحت کے پروگرام کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے اور آپ کی نیند کو بھی ٹریک کر سکتی ہے۔
یہ ایپ انگریزی، ہسپانوی اور جرمن زبانوں میں ہے۔ یہ سمارٹ واچ صارفین کا سٹریس لیول بھی چیک کر سکتی ہے۔
اس سمارٹ واچ کے دونوں سائز میں 360 x 360px ریزلوشن کی سپر ایمولیڈ سکرین ہے۔ 40 ایم ایم ورژن کا ڈسپلے 1.2 انچ اور 44 ایم ایم ورژن کی سکرین 1.4 انچ کی ہے۔ اس سمارٹ واچ میں ایگزینوس 9110 چپ سیٹ کے ساتھ 768 ایم بی ریم ہے۔ سمارٹ واچ میں ٹائیزن او ایس انسٹال ہے۔
اس سمارٹ واچ کے سٹین لیس سٹیل ماڈل میں 1.5 جی بی ریم کے ساتھ ایک ایل ٹی ای ورژن بھی ہے، جس سےآپ اپنے سوشل نیٹ ورکنگ اکاؤنٹس سے مربوط رہ سکتے ہیں۔
آپ سمارٹ واچ سے ہی ٹوئٹر کو پڑھ سکتے ہیں،اُن کا جواب دے سکتے ہیں اور ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں ایک رئیل ٹائم وائس اور ٹیکسٹ ٹرانسلیٹر بھی ہے جو 16 زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے۔
سام سنگ نے سپوٹیفائی سے پارٹنر شپ بھی کی ہے، جس سے آپ چلتے پھرتے میوزک سن سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو بس اپنے سام سنگ اکاؤنٹ میں سائن ان ہونا پڑے گا۔ اس سمارٹ واچ کو گلیکسی فلیگ شپ جیسے ایس 9، نوٹ 9 یا ایس 10 سے کیمرہ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس میں سام سنگ کے دوسرے فیچرز جیسے سام سنگ ہیلتھ، سمارٹ تھنگز، پے اور بکسبی بھی شامل ہیں۔
اس سمارٹ واچ کے پری آرڈر 6 ستمبر کو شروع ہونگے جبکہ اس کی فراہمی کا آغاز 26 ستمبر سے شروع ہوگا۔
سام سنگ گلیکسی واچ ایکٹیو 2 کے 40 ایم ایم ایلومینیم ورژن کی قیمت 280 ڈالر اور 44 ایم ایم ورژن کی قیمت 300 ڈالر ہے۔اس کے پری آرڈر کرنے پر صارفین کو وائرلیس چارجر پورٹریبل بیٹری مفت دیا جائے گا۔
اس کے سٹین لیس سٹیل ورژن کی قیمت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 5 اگست 2019

Share On Whatsapp