Google Assistant can read out text replies on WhatsApp and Telegram

گوگل اسسٹنٹ اب وٹس ایپ اور ٹیلی گرام پر ٹیکسٹ میسجز کو پڑھ سکتا ہے

گوگل اسسٹنٹ میں کافی عرصے سے آپ کے ایس ایم ایس بلند آواز سے پڑھنے کا آپشن ہے لیکن یہ آپشن  دوسری تھرڈ پارٹی ایپس کے میسج پڑھنے کے لیے  نہیں تھا۔
رپورٹس کے مطابق اب  گوگل اسسٹنٹ  نان گوگل ایپس جیسے وٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گا۔ آپ چاہیں تو بول کر یا ٹائپ کر کے پیغامات کےجواب دے سکیں گے۔ اس فیچر کے لیے  فی الحال انگریزی زبان کی سپورٹ ہی شامل کی گئی ہے۔
یہ فیچر تمام صارفین کے پاس اتنی جلدی اپ گریڈ نہیں ہوگا۔ یہ چونکہ کافی بڑی اپ ڈیٹ ہے  اس لیے اسے سب کے پاس  اپ گریڈ ہونے میں کافی وقت لگے گا۔
بلند آواز سے پیغامات پڑھنے کا فیچر ڈرائیونگ، کوکنگ یا دیگر کئی کام کرتے ہوئے مفید ثابت ہوگا۔ اس فیچر سے آپ مصروف ہوتے ہوئے بھی آنے والے پیغامات کے بر وقت جواب دے سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : پیر 5 اگست 2019

Share On Whatsapp