Facebook plans to put its name on Instagram, WhatsApp

فیس بک اب انسٹاگرام اور وٹس ایپ کے ساتھ بھی اپنا نام لگائے گا

فیس بک اب  انسٹا گرام اور وٹس ایپ کے ساتھ بھی اپنا نام لگائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق  کمپنی کے ملازمین
کو مطلع کر دیا  گیا ہے کہ آئندہ انسٹاگرام کو Instagram for Facebook اور وٹس ایپ  کو Whatsapp from Facrbook  کے نام سے جانا جائے گا۔
کمپنی کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی مصنوعات کے حوالے سے زیادہ وضاحت سے بتانا چاہتے ہیں کہ  یہ فیس بک کا حصہ ہیں۔
مقبول مصنوعات کے نام کو بدل کر  فیس بک  خود بھی مقبول ہونا چاہتا ہے،  حقیقت میں اس کے الٹ بھی ہو سکتاہے۔ کسی بھی پراڈکٹ کے حوالے سے جب جب کوئی پرائیویسی سکینڈل سامنے آئے گا، تب تب فیس بک پر بھی تنقید ہوگی۔یعنی وٹس اور انسٹاگرام کے نام تبدیل کر کے فیس بک کو فائدہ بھی ہو سکتا ہے اور اس کی شہرت کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 4 اگست 2019

Share On Whatsapp