Google will help you get aid from 911 without speaking

گوگل آپ کے بولے بغیر 911 سے مدد لینے معاونت کرے گا

امید رکھنی چاہیے کہ ہمیں کبھی ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے، جس میں ہنگامی نمبروں سے پولیس یا مدد بلانے کی ضرورت ہو۔بدقسمتی سے بعض دفعہ ایسی صورتحال  ہوتی ہے جب آپ کو ہنگامی نمبروں سے مدد بھی مانگی پڑتی ہے اور بعض دفعہ   ایسی صورتحال ہوتی ہے کہ مدد مانگتے ہوئے آپ بول بھی نہیں سکتے۔مدد مانگتے ہوئے نہ بولنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی  بولنے کی صلاحیت سے محروم ہو اور ہو سکتا ہے کہ کوئی ایسی صورتحال میں پھنسا ہو، جس میں  بولنا جان کے لیے خطرے  کا باعث بن سکتا ہو، جیسے ڈکیتی کی واردات کے دوران میں بولنا۔

گوگل کا نیا 911 فیچر ایسی ہی صورتحال کے لیے ہے۔ڈوپلیکس اور پکسل کی کال سکریننگ میں سپیچ ٹیکنالوجی کے استعمال سے گوگل اس قابل ہوگیا ہے کہ آپریٹر کو  خود ہی آپ کی لوکیشن شیئر کردے اور بتا دے کہ آپ کو  طبی، آتشزدگی یا پولیس کے حوالے سے مدد چاہیے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل آاپریٹر کو یہ سب کچھ خود بتائے گا،  صارفین کو اپنی زبان سے ایک لفظ بھی کہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
جب آپ اپنے ملک کے ہنگامی نمبروں پر کال کریں گے تو گوگل آپ کو آپ کی لوکیشن فراہم کرے گا، تاکہ آپ آپریٹر کو اپنی لوکیشن بھیج سکیں۔
اگر آپ بول سکتے ہیں تو اس لوکیشن کو آپریٹر کو ٹرانسفر کر دیں اور اگر نہیں بول سکتے تو گوگل آپ کو مخصوص قسم کی مدد کے آپشن فراہم کرے گا اور آپ کی طرف سے آپریٹر سے خود بات کرے گا۔
بہت سارے کیسز میں  ہنگامی نمبروں پر کال کرتے ہوئے فون خود بھی لوکیشن شیئر کر دیتا ہے، تاہم اسے خاص طور پر شامل کرنے سے آپ فوری طور پر مدد حاصل کر سکیں گے۔آپ چاہیں تو خودکار میسج کے بعد آپریٹر سے خود بھی بات کر سکتے ہیں۔
یہ نیا فیچر آنے والے چند ماہ  میں متعارف کرایا جائے گا۔پہلے یہ فون گوگل کے پکسل فونز میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے بعد یہ دوسری ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 4 اگست 2019

Share On Whatsapp