Google Files gets better playback controls for offline media

گوگل فائلز ایپ میں آف لائن میڈیا کے لیے بہتر پلے بیک کنٹرول شامل کر دیا گیا

گوگل کا کہنا ہے کہ اس وقت 100 ملین صارفین ہر ماہ  فائلز ایپ استعمال کرتے ہیں۔ گوگل نے فائلزایپ کے صارفین کے تجربے کوبہتر بنانے کے لیے  ایپ میں چند بہتریاں کی ہیں۔
گوگل کا کہنا ہے کہ فائلز ایپ ہر سیکنڈ میں صارفین کو 8 جی بی جگہ بچانے میں مدد دے رہی ہے۔گوگل نے ایپ میں جو بہتریاں متعارف کرائیں ہیں، ان میں میوزک اور ویڈیو کے لیے آف لائن پلے بیک  میں سکپ، ریوائیڈ اور فاسٹ فارورڈ جیسے کنٹرول  شامل ہیں۔
فائلز ایپ میں یہ تبدیلیاں اگرچہ چھوٹی ہی سہی لیکن آف لائن میڈیا استعمال کرنے والوں کے لیے ضروری ہیں۔فائلز ایپ میں MP4 کو چلانے والے صارفین اسے کافی پسند کر رہے ہیں۔
اگرچہ اینڈروئیڈ کیو میں  پورے سسٹم پر ہی ڈارک موڈ اپلائی کیا جا سکتا ہے لیکن اس کی آمد سے پہلے گوگل نے فائلز ایپ میں بھی ڈارک موڈ متعارف  کرایا دیا ہے۔پلے بیک کنٹرول اور ڈارک موڈ کے  فیچر آئندہ چند دنوں میں فائلز ایپ میں اپ ڈیٹ کر دئیے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 2 اگست 2019

Share On Whatsapp