یوٹیوب اب پریمیم صارفین کو 1080pویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے دے گا
یوٹیوب کی سروس یوٹیوب پریمیم کو ادائیگی کے بعد استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یوٹیوب کی اس سروس میں صارفین ویڈیوز کو اشتہارات کے بغیر ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ اس کےعلاوہ صارفین ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔
اس سے پہلے یوٹیوب پریمیم کے صارفین ہائی ریزولوشن ویڈیو کو صرف 720p تک کی ریزولوشن میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے تھے، چاہے اصل ویڈیو کی ریزولوشن اس سے زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔
اب یوٹیوب نے پریمیم صارفین کے لیے ویڈیوز کو1080pریزولوشن میں ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین ہائی ریزولوشن ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کر کے آف لائن دیکھ سکتے ہیں۔سب سے پہلے یہ فیچر آئی فون صارفین کے لیےجاری کیا گیا، کچھ دیر بعد اینڈروئیڈ صارفین نے بھی اس کی تصدیق کر دی۔
یوٹیوب کی طرف سے ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ یہ فیچر تجرباتی مراحل میں ہے یا اسے تمام پریمیم صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 2 اگست 2019