Android users in Europe will get to pick their default search provider

یورپ میں صارفین کے متبادل سرچ انجن منتخب کرنے پر بھی گوگل نے پیسے کمانے کا پروگرام بنا لیا

یورپی یونین کی طرف سے اینٹی ٹرسٹ کے کیس میں فیصلہ آنے کے بعد گوگل نے  صارفین کو دیگر سرچ انجنز کا آپشن دینے کے لیے منصوبہ بنا لیا ہے۔اگلے سال سے یورپ میں صارفین کے   ڈیفالٹ سرچ انجن کے انتخاب کے لیے ایک نئی سکرین  پیش کی جائے گی۔ ا س سکرین میں گوگل کے علاوہ مزید تین سرچ انجنز کے نام ہونگے۔صارفین سکرین پر ظاہر ہونے والے ناموں میں سے کسی کو بھی اپنا ڈیفالٹ سرچ انجن بنا سکیں گے، جس کے بعد موبائل اور کروم کا سرچ انجن تبدیل ہو جائے گا۔
تاہم صارفین ایسا کرنے کے بعد بھی جب چاہیں ڈیفالٹ سرچ انجن کوبدل سکیں گے۔گوگل  نے اپنے اس منصوبے سے بھی پیسے کمانے کا طریقہ نکال لیا ہے۔ اس طرح کے گوگل یورپی یونین میں ادا کیے جانے والے  اربوں یوروجرمانے  کا غم کچھ حد تک کم کر پائے گا۔
گوگل نے یورپی یونین میں  متبادل سرچ انجن کے طور پر ظاہر ہونے  والی کمپنیوں کا انتخاب بذریعہ نیلامی کرے گا۔ اس نیلامی میں کمپنیوں کو بتانا پڑے گا کہ متبادل سرچ انجن کے طور پر منتخب کیے جانے پر وہ فی صارف کتنا ادا کریں گی۔متبادل سرچ انجن کے طور پر ظاہر ہونے والے پلیٹ فارمز کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ  جس میں ملک میں متبادل ظاہر ہونا چاہتے ہیں،وہاں کی زبان کو بھی سپورٹ کرتے ہوں۔
گوگل 13 ستمبر سے نیلامی کی بولی قبول کرنا شروع کرے گا جب کہ اس کا خاتمہ 31 اکتوبر کو ہوگا۔صارفین کے لیے یہ آپشن 2020ء سے فراہم کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 2 اگست 2019

Share On Whatsapp