Apple is coming soon with its own credit card

ایپل جلد ہی اپنا کریڈٹ کارڈ لا رہا ہے

ایپل کے کریڈٹ کارڈ کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا  رہا تھا۔ جلد ہی ایپل کا کریڈٹ کارڈ امریکی مارکیٹ میں آ جائے گا۔ایپل کے سی ای اوٹ م کک کا کہنا ہے کہ ایپل کا کریڈٹ کار اگست میں ہی صارفین کے پاس ہوگا۔
انہوں نے بتایا  کہ  ایپل کارڈ کے بیٹا ٹسٹ جاری ہیں۔ ایپل کے ہزاروں ملازمین ہر روز ایپل کارڈ کو استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس کارڈ کار اگست میں صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔
اس کارڈ کی خاص بات یہ ہے کہ آپ کو اپنے پاس فیزیکل کارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
  اسے ایپل ویلٹ کے ذریعے استعمال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ایک ٹائٹینیم کارڈ بھی ہوگا، جسے صارفین ساری دنیا میں استعمال کر سکیں گے۔کمپنی کا کہنا  ہے کہ  سادگی، شفافیت اور پرائیویسی اس کارڈ کی اہم خصوصیات ہونگی۔ایپل کا کہنا ہے کہ یہ کارڈ  سہولت اور سیکورٹی  کے لیے بنایا گیا ہے، جسے ایپل پے کے صارفین پسند کرتے ہیں۔
ایپل کارڈ روایتی کریڈٹ کارڈ کی طرح استعمال نہیں  ہوگا، جس میں 16 اعداد کا کارڈ نمبر، تاریخ تنسیخ اور سی سی وی کوڈ ہوتا ہے۔
ایپل کارڈ ہر خریداری کے لیے خود ہی الگ نمبر جنریٹ کرے گا۔
اس کارڈ کا ڈیزائن بھی کافی پرکشش ہے۔ ایپل ویلٹ میں جلد ہی ایک ڈیش بورڈ شامل کیا جائے گا، جس میں آپ دیکھ سکیں گے کہ آپ کتنا خرچ کر چکے ہیں اور کیا کچھ خرید چکے ہیں۔اپنی خود ہی کیٹیگریز تخلیق کر کرے  اپنے خرچ کے پیٹرن کی زیادہ تفصیلات حاصل کر سکیں گے۔
ایپل کارڈ نہ صرف  ہر خریداری کے لیے منفرد نمبر جنریٹ کرے گا بلکہ اس میں سیکورٹی کے لیے جدید ٹیکنالوجی جیسے فیس آئی ڈی، ٹچ آئی اور منفرد ٹرانزایکشن کوڈ کا فیچر بھی ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 2 اگست 2019

Share On Whatsapp