The world’s largest telescope is one step closer to completion

دنیا کی سب سے بڑی دوربین کی تکمیل کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا

دنیا کی سب سےبڑی دوربین تکمیل کے مزید  قریب پہنچ گئی ہے۔ اس ماہ Gaint Magellan Telescope یا جی ایم ٹی  پر کام کرنے والی ٹیم نے سات پرائمری مرر میں سے دوسرا مکمل کر لیا۔ یہ عمل جنوری 2012 میں شروع ہوا تھا۔
جی ایم ٹی کی تکمیل کے لیے عالمی طور پر  کوششیں کی جا رہی ہیں۔جی ایم ٹی سے  ہبل خلائی دوربین کے مقابلے میں 10 گنا واضح تصاویر حاصل کی جا سکیں گی۔
جب یہ مکمل ہو جائے  گی تو سائنسدان  انسان کے کائنات میں تنہا ہونے یا کسی اور کے ہونے سے متعلق سوالات کے جوابات تلاش کریں گے۔جی ایم ٹی سے سائنسدان کسی بھی دوربین کی نسبت زیادہ روشنی حاصل کر سکیں گے۔
جی ایم ٹی کو مکمل کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ اس کی تیاری کا کام 2027 تک مکمل ہوگا۔ یہ اس کے مرر کی پیچیدگی کی وجہ سے ہے۔اگرچہ  جی ایم ٹی کے دوسرے حصے کو مکمل ہونے میں 7 سال لگے ہیں، اس کی ٹیم کو امید ہے کہ اگلے مراحل کافی تیزی سے مکمل ہونگے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 1 اگست 2019

Share On Whatsapp