Giphy is bringing GIF stickers to TikTok

جفی اب جف سٹیکرز کو ٹِک ٹوک پر پیش کر رہا ہے

آج کل نوجوانوں  کی   مقبول ترین ایپ میں ایک نیا فیچر شامل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ٹِک ٹاک صارفین اب اپنی ویڈیوز میں سٹیکرز شامل کر سکیں گے۔ اس حوالے سے ٹِک ٹاپ کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس اور جفی (Giphy) کے بیچ ایک معاہدہ ہوا ہے۔   اب ٹِک ٹوک صارفین بس  ایک بٹن پر ٹیپ کر کے اپنی ویڈیو ز میں جف سٹیکر شامل کر سکیں گے۔جفی کے بہت سے سٹیکرز تو ٹِک ٹاک سے متاثر ہوکر بنائے گئے میمے ہیں۔
جفی کے 2D سٹیکرز شامل کرنے کے لیے آپشن  وژیول  ایڈیٹنگ فیلڈ میں ہی شامل کیا جائے گا۔
اس سے پہلے صارفین  سنیپ چیٹ کی طرح ہی ایفیکٹس بھی شامل کر سکتے ہیں۔ایپلی کیشن میں  صارفین اب انسٹاگرام کی طرح کے بیوٹی فیچر بھی  استعمال کر سکتےہیں۔
ٹِک ٹوک کے موجودہ ورژن میں پرانے پلیٹ فارم کے  وہ تمام  ٹولز شامل رکھے گئے ہیں، جن کی وجہ سے  ایپلی کیشن کو اتنی زیادہ مقبولیت ملی ہے۔
چینی کمپنی ٹِک ٹوک نے ڈاؤن لوڈز کے معاملے میں پچھلے سال سنیپ چیٹ اور انسٹاگرام کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 1 اگست 2019

Share On Whatsapp