Intel unveils its first 10th-gen laptop CPUs

انٹل اپنا 10 ویں نسل کا پہلا لیپ ٹاپ سی پی یوم تعارف کرادیا

انٹل نے چند ماہ پہلے   ٹیکنالوجی کے میلے کمپیوٹیکس کے دوران اپنے 10 نسل کے آئس لیک نوٹ بکس سی پی یو کے بارے میں بتایا تھا۔ اب کمپنی نے اس کی تمام تفصیلات ظاہر کردی ہیں۔انٹل پہلے 11 نئے پروسیسر متعار ف کرائے گا۔ یہ ڈوئل کور آئی تھری سے لیکر کواڈ کور آئی 7 کی رینج تک ہونگے۔
یہ سب نئے 10 نینو میٹر Sunny Cove آرکیٹیکچر پر بنے ہیں۔ اس بار ان کے ماڈل نمبر تھوڑے پیچیدہ ہونگے کیونکہ  کمپنی تین نئے گرافکس آپشنز بھی فراہم کر رہی ہے۔
ان کے نام Core i7-1068G7 کی طرح ہو سکتے ہیں۔
انٹل نے اپنے نئے ٹیرافلوپس Iris Plusگرافکس کے بارے میں بھی بتایا ہے۔ یہ کچھ گیمز کو 1080p میں پلے  کر سکتا ہے۔ان کے نام میں G7 اور آخر میں ماڈل نمبر ہوگا، جس سے ظاہر ہوگا کہ ان میں 64 EUs یا ایگزیکیوشن یونٹ ہیں۔ G4 ٹیگ میں 48 EUs ہونگے لیکن ان میں Iris Plus  ٹیکنالوجی ہوگی۔ سب سے کم G1 چپ ہونگی جو 32 EUs کے ساتھ UHDگرافکس کو سپورٹ کریں گی۔
انٹل نے اپنے لیپ ٹاپ چپ کو Y-Series اور U-Series میں تقسیم کیا ہے۔
کواڈ کور ماڈلز کے ساتھ  اس نسل میں وائی سیریز کی چپ زیادہ بہتر ہونگی۔توقع ہے کہ یہ G7 Iris Plus گرافکس کے ساتھ بھی 1080p گیمنگ مشین کے لیے بھی زیادہ بہتر نہیں ہونگی  لیکن یہ انٹل کی سابقہ نوٹ بکس چپس سے زیادہ طاقتور ہوگی۔
انٹل نے پہلے بھی بتایا تھا کہ 10 نسل کے پروسیسر کے طاقتور ترین ماڈل کی سپیڈ 4.1 گیگا ہرٹز تک ہوسکتی ہے۔ اس کے مقابلے میں انٹل کے 8ویں نسل کے i7-8565U ماڈل کی رفتار 4.6 گیگا ہرٹز تھی لیکن نئی چپ دیگر کئی طریقوں سے زیادہ تیز رفتار ہے۔
انٹل کا دعویٰ ہے کہ اس کا Sunny Cove آرکیٹیکچر پہلے کے مقابلے میں اب 18 فیصد زیادہ انسٹرکشن فی کلاک ہینڈل کر سکتا ہے۔اس سے یہ ایک سی کلاک سپیڈ پر زیادہ کام کر سکتاہے۔اس کے ساتھ L1اور L2کیشے  بھی روزمرہ کام کی رفتار کو بڑھائیں گے۔
نئے پروسیسر میں تیز رفتار اے آئی کمپیوٹیشن،کنکٹیویٹی کے لیے  تھنڈر بولٹ 3 کی 4 پورٹس تک  کی سپورٹ اور اگلی نسل کی وائی فائی 6  کنکٹیویٹی ہونگی۔یہ چونکہ 10 این ایم  پروسیسر ہیں، اس کے لیے کمپنی کے پچھلے تمام چپس سے بہتر ہونگے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 1 اگست 2019

Share On Whatsapp