Sony's PS4 is the fastest console to reach 100 million units sold

سونی کا پلے سٹیشن 4 سب سے تیزی سے 10 کروڑ یونٹ کی فروخت کا ہدف حاصل کرنے والا کنسول بن گیا

سونی نے اعلان کیا ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں کمپنی نے 3.2 ملین  پلے سٹیشن 4 یونٹ فروخت کیے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ جون 2019 کو ختم ہونے والی سہ ماہی  تک کمپنی مجموعی طورپر 100 ملین پلے سٹیشن یونٹ فروخت کر چکی ہے۔
100 ملین یونٹ کی فروخت کا ہدف حاصل کرنے تک پلے سٹیشن 4 کو متعارف ہوئے 5 سال 7 ماہ ہو چکے ہیں۔ پلے سٹیشن 4 نے اس ہدف کو سب سے تیزی سے عبور کیا ہے۔سب سے تیزی سے فروخت ہونے میں اس نے پی ایس 2 اور Nintendo Wiiکو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پلے سٹیشن 4 کے 100 ملین فروخت ہونے والے یونٹس میں سے 50 ملین پچھلے تین سالوں میں فروخت ہوئے۔اس وقت پلے سٹیشن 4 کی فروخت میں کمی  ہو رہی ہے۔ اتنے سالوں بعد ایسا ہونا قدرتی عمل ہے۔پلے سٹیشن 4 کے 2017 میں 19 ملین یونٹ فروخت  ہوئے۔ 2018 میں یہ تعداد کچھ کم ہو کر 17.8 ملین ہوگئی۔
اگلے سال نئی نسل کےپلے سٹیشن کو متعارف کرایا جائے گا۔ اس کا نام ممکنہ طور پر پلے سٹیشن 5 یا پی ایس 5 ہو گا۔ یہ 8K گرافکس، 3Dآڈیو، ایس ایس ڈی سٹوریج اور پی ایس 4 کے ٹائٹلز سے مطابقت  رکھنے والا کنسول ہوگا۔ اس میں اے ایم ڈی کی تیسری نسل کا Ryzenبیسڈ آٹھ کور سی پی یو ہوگا۔ اس کا جی پی یو ray-tracing گرافکس کو بھی سپورٹ کرے گا۔
پی ایس 5 کے ساتھ ہی اگلے سال Xbox Project Scarlett کنسول بھی متعارف کرایا جائے گا۔ یہ بھی 8K گرافکس، ایس ایس ڈی سٹوریج اور رے ٹریسنگ کو سپورٹ کرے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 31 جولائی 2019

Share On Whatsapp