Huawei phone sales increased by over 20 percent despite sanctions

پابندیوں کے باوجود ہواوے کے سمارٹ فونز کی فروخت میں 20 فیصد اضافہ

عالمی سطح پر مشکلات اور کئی ممالک کی طرف سے پابندیوں کےباوجود  ہواوے کا کاروبار سست روی سے ہی سہی لیکن بڑھ رہا ہے۔ ہواوے  کے بیان کیے اعداد و شمار کے مطابق کمپنی نے 2019 کی پہلی ششماہی میں 118 ملین سمارٹ فونز فروخت کیے ہیں۔یعنی ہواوے نے  ہر سہ ماہی میں 59 ملین ڈیوائسز فروخت کی ہیں۔سمارٹ فونز کی فروخت سےہواوے کو 220.8 ارب یوان یا 32 ارب ڈالر کی آمدن ہوئی۔
ہواوے کا نیٹ ورک انفراسٹرکچر  بزنس بھی منافع میں رہا حالانکہ ہواوے پر الزام اس  کے نیٹ ورک انفراسٹرکچر کی وجہ سے عائد کیے جاتے ہیں۔
ہواوے پر الزام ہے کہ وہ اپنے  نیٹ ورک  کے آلات خاص طور پر فائیو جی نیٹ ورک کے  آلات سے چین کے لیے جاسوسی کرتا ہے۔اس بزنس میں ہواوے نے 146.5 ارب یوان یا 21 ارب ڈالر کی فروخت کی۔ ہواوے کا کہنا ہے کہ دوسری ڈیوائسز جیسے ٹیبلٹس، پی سی اور وئیر ایبل ڈیوائسز کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن  کمپنی نے اس کی تفصیل نہیں بتائی۔
یہ سال ہواوے کے لیے کافی مشکل سال ہے۔ امریکا کے کامرس ڈیپارٹمنٹ نے    امریکی کمپنیوں کے ہواوے سے خرید و فروخت کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ ہواوے کے چیف  رین ژینگفی کا کہنا ہے کہ  امریکی پابندیوں سے ہواوے کو 2 سالوں میں  30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 31 جولائی 2019

Share On Whatsapp