Scientist have made a contact lens that lets you zoom in by blinking

سائنسدانوں نے ایسا کانٹیکٹ لینز بنا لیا جو پلک جھپکنے پر زوم اِن کر سکتا ہے

یونیورسٹی آف  کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے  ایک نیا روبوٹک سافٹ کانٹیکٹ لینز تخلیق کیا ہے۔ اس لینز کی خاص بات یہ ہے کہ اسے لگا کر دوبار جلدی سے پلک جھپکائی جائے تو منظر زوم اِن ہو جاتا ہے۔ اس لینز کو آنکھوں کو حرکات سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
اس  تحقیق کے سربراہ  شینگچیانگ کائی  نے نیو سائنٹسٹ کو بتایا کہ  آنکھوں میں الیکٹرو-اوکلوگرافک پوٹینشل یا برقی دباؤ ہوتا ہے۔ آنکھوں کی حرکت  جیسے پلکیں جھپکانے سے اس کے سگنلز تبدیل ہو تے ہیں۔
سائنسدانوں نے  ان کی پیمائش کر کے ایسے طریقے دریافت کیے جن سے انہیں لینز کی  فوکل  لینتھ کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لینز کو سافٹ میٹریل سے تیار کیا گیا ہے اور اس کی فوکل لینتھ  32 فیصد بڑھ سکتی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس لینز کو آنکھوں کی مصنوعی عضو بندی، ایڈجسٹ ہونے والی عینکوں اور روبوٹکس میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس لینز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 31 جولائی 2019

Share On Whatsapp