Black Shark 2 Pro unveiled with Snapdragon 855+, UFS 3.0 storage and 4,000 mAh battery

سنیپ ڈریگن 855 پلس اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ بلیک شارک 2 پرو لانچ کر دیا گیا

سب سے بہترین  گیمنگ فون  بلیک شارک 2 کو مارچ میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اب  اس فون کا بہتر ورژن بلیک شارک 2 پرو پیش کیا گیا ہے۔اس فون کو  پچھلے فون کے مقابلے میں بہت زیادہ اپ گریڈنہیں کیا گیا۔اس میں تازہ ترین سنیپ ڈریگن 855 پلس چپ سیٹ اور UFS 3.0 سٹوریج استعمال کی گئی ہے۔ اس فون کے ڈیزائن میں کی جانے والی تبدیلی سے  اس پر صارفین کی گرپ اب بہتر ہوگی۔ اس فون کی بیک پر مزید دو آر جی بی لائٹس لگائی گئی ہیں۔

اس فون میں پچھلے فون کی طرح  فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ  6.39 انچ ایمولیڈ ڈسپلے اور سٹیریو سپیکرز ہیں۔  بلیک شارک کا دعویٰ ہے کہ اس فون میں ٹچ لیٹنسی  کو 34.7  ملی سیکنڈ تک کم کیا ہے ، بلیک شارک 2 میں یہ  43.5 ملی سیکنڈ تھی۔فون میں بلیک شارک 2 کی طرح ہی انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر ہے۔
فون میں تازہ ترین سنیپ ڈریگن 855+  چپ سیٹ کے ساتھ 12 جی بی ریم اور 128 جی بی / 256 جی بی سٹوریج ہے۔ اس بار فون میں UFS 3.0 سٹوریج شامل کی گئی ہے۔

اس فون  کی کارکردگی کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ  اس نے چینی سرٹیفیکیشن سائٹ Antutu پر500,610 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔یہ اس پلیٹ فارم پر آج تک  حاصل کیے جانے والے سب سے زیادہ پوائنٹس ہیں۔اس میں ایک اور اضافہ لیکوئیڈ کولنگ 3.0 کا ہے۔ یہ اب لیکوئیڈ کول پلیٹ اور ٹیوب کے ساتھ ہے۔
اس فون  کی بیک پر 48 میگا پکسل f/1.75 مین اور 12 میکا پکسل f/2.2 سیکنڈری کیمرہ ہے۔فون کا سیلفی کیمرہ f/2.0  اپرچر کے ساتھ 20 میگا پکسل کا ہے۔فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو 27W فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔اس فون میں اینڈروئیڈ 9 پائی انسٹال ہے۔
بلیک شارک 2 پرو چین میں 2 اگست سے دستیاب ہوگا۔ اس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کے 12 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 2999 یوان یا 435 ڈالر اور 12 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 3499 یوان یا 508 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 31 جولائی 2019

Share On Whatsapp