‘Quantum microphone’ detects sound at the atomic level

کوانٹم مائیکروفون اٹامک لیول پر آوازوں کی شناخت کر سکتا ہے

سٹینفورڈ کے محققین نے ایک کوانٹم مائیکروفون ڈویلپ کیا ہے۔ یہ  مائیکرو فون آواز کے سب سے چھوٹے معلوم یونٹ کا بھی پتا چلا سکتا ہے یعنی یہ مائیکرو ون فونون (phonon)    کا بھی پتا چلا سکتا ہے۔فونون یعنی ارتعاش کی توانائی کے پیکٹس کو  ریکارڈ کرنا پہلے ناممکن سمجھا جا تا تھا۔یہ ڈیوائس اچھی کارکردگی کے کوانٹم کمپیوٹرز کی بنیاد بھی بن سکتی ہے۔
فونون کی روایتی مائیکرو فون سے پیمائش نہیں ہو سکتی۔ روایتی مائیکروفون اتنے زیادہ حساس نہیں ہوتے کہ  فونون کا پتا چلا سکیں۔
مائیکرو فون  آواز کی  لہروں کے ممبیرین سے  ٹکرانے سے آوازوں کا پتا چلاتے ہیں۔لیکن  فونونز اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ Heisenberg Uncertainty Principle کی وجہ سے ان کا انفرادی طور پر پتا نہیں چلایا جا سکتا ہے۔
نیچر جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس ڈیوائس کی تیاری سے نئی قسم کے کوانٹم کمپیوٹر کی تیاری ممکن ہو سکے گی۔ آواز کے چھوٹے پیکٹ کا پتا چلانے کی صلاحیت کی وجہ سے یہ ڈیوائسز آواز کی توانائی کو استعمال کر کے معلومات انکوڈ کر سکتی ہے، اس سے بہت زیادہ ڈیٹآ چھوٹی مشین پر سٹور کیا جا سکے گا۔
ایک فونون کوانٹم کمپیوٹر اُن کوانٹم کمپیوٹر، جو فوٹونز استعمال کرتے ہیں، کے مقابلے میں چھوٹے اور کارکردگی میں بہتر ہونگے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فونون کو فوٹوز کے مقابلے میں تبدیل کرنا زیادہ آسان ہے۔ فوٹون کے مقابلے میں فونون سے چھوٹی جگہ میں زیادہ معلومات محفوظ کی جا سکتی ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 30 جولائی 2019

Share On Whatsapp