TikTok's parent company confirms plans for a smartphone

ٹِک ٹاک کی مالک کمپنی اب سمارٹ فون بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے

ٹِک ٹاک کی مالک کمپنی  اب سمارٹ فون بنانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ بائٹ ڈانس نے تصدیق کی ہے کہ وہ سمارٹ فون بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یہ فون چینی فون ساز پروجیکٹ سمارٹیزن بنائے گا۔ بائٹ ڈانس نے سمارٹیزن سے  فون کی تیاری کی لیے عملہ اور فون کے ڈیزائن کے پیٹنٹ حاصل کر لیے ہیں۔
ایک چینی فنانشل نیوز پبلی کیشن  کے مطابق  سمارٹیزن کے ایگزیکٹیو وو ڈیزہو اس پراجیکٹ کی سربراہی کر رہے ہیں۔ یہ پراجیکٹ 7 ماہ پہلے  شروع کیا گیا تھا۔

توقع ہے کہ یہ فون صرف چینی صارفین کے لیے بنایا جائے گا کیونکہ سمارٹیزن چین کی مقامی اور  چھوٹی  کمپنی ہے۔فون کے اجراء سے  بائٹ ڈانس کے اپنے کاروبار کے پھیلاؤ کی خواہش کا پتا چلتاہے۔ٹِک ٹوک کے بعد   کمپنی  چیٹ کلائنٹس، سٹریمنگ میوزک سروس اور ذہانت کےمقابلوں پر بھی کام کررہی ہے۔بائٹ ڈانس کو معلوم ہے کہ اس کا مقابلہ بیڈو اور ٹینسنٹ کے ساتھ ہے، اسی لیے  سمارٹ فون کی مارکیٹ میں داخل ہوکر اس کی بقا کے زیادہ چانسز ہونگے۔

تاریخ اشاعت : منگل 30 جولائی 2019

Share On Whatsapp