WhatsApp Pay will officially launch by the end of the year in India

وٹس ایپ پے اس سال کے آخر تک بھارت میں لانچ کر دیا جائے گا

وٹس ایپ کا پے منٹ پروگرام  بھارت میں ابھی تک تجرباتی مراحل میں پھنسا ہوا ہے۔لیکن یہ جلد ہی باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔کمپنی کے گلوبل ہیڈ ، ول کاتھکارٹ، کا کہنا ہے کہ یو پی آئی بیسڈ پے سروس 2019 کے آخر تک بھارت میں لانچ کر دی جائے گی۔
انہوں نے دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے آخر میں ریگولیٹرز سے بات چیت کرنے کے بعد یہ سروس شروع کی جا سکتی ہے۔
پچھلی فروری میں  وٹس ایپ نے بھارت میں اس سروس کے تجربات شروع کیے تھے۔
جون میں کمپنی کا کہنا تھا کہ  یہ تجربات دس لاکھ صارفین کے ساتھ کیے جا رہے ہیں۔اس کے بعد بھارت میں مقبول  ای ویلٹ سروس پے ٹی ایم کے  سی ای او وجے  شنکر شرما کا کہنا تھا کہ وٹس ایپ  کراس ایپ ٹرانزایکشن کی اجازت نہ دے کر  ”خوبصورت اوپن یو پی آئی سسٹم“ کو قتل کر رہا ہے۔
وٹس ایپ کا بھارت میں پے منٹ سسٹم متعارف کرانے کامنصوبہ اس وقت کھٹائی میں پڑ گیا جب بھارتی حکومت نے نہیں بھار ت میں ایک ٹیم بنانے اور ایک آفس کھولنے کا کہا۔
اپنے موجودہ دورے میں کاتھکارٹ بھارت میں ریزرو بنک آف انڈیا اور نیشنل پے منٹ کونسل آف انڈیا کےحکام سے مل کر باقی معاملات طے کریں گے۔بلوم برگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  کمپنی ڈیٹا سے متعلق آڈٹ ریزرو بنک آف انڈیا کو بھجوانے کو تیار ہے تاکہ  پے منٹ سروس کی لانچ کو جلد شروع کیا جا سکے۔
بھارت میں وٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 40 کروڑ ہے۔ ایسے میں وٹس ایپ کی پے منٹ سروس کافی کامیاب  ہوسکتی ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 27 جولائی 2019

Share On Whatsapp