Restores Twitter's old interface with GoodTwitter, an extension for Firefox and Chrome

گڈ ٹوئیٹر ایکسٹینشن سے ٹوئیٹر کا پرانا انٹرفیس بحال کریں

گڈٹوئٹر کروم اور فائر فاکس کے لیے ایک ایکسٹینشن ہے، جو ٹوئیٹر کے پرانے انٹرفیس کو بحال کرتی ہے۔ اس ایکسٹینشن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ  اوپن سورس ہے۔ اس کا تمام کوڈ گٹ ہب پر موجود ہے، اس لیے صارفین  کو پرمیشن  کی وجہ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔
اس کے کوڈ کو دیکھ کر صارفین اس کے کام کے طریقہ کار کو سمجھ سکتے ہیں۔  
 یہ ایکسٹینشن یوزر ایجنٹ سے ٹوئیٹر پر ظاہر کرتی ہے کہ آپ کا براؤزر کروم یا فائر فاکس نہیں بلکہ پرانا انٹرنیٹ ایکسپلورر ہے۔
اس کی وجہ سے ٹوئٹر وہ سائٹ لوڈ کرتا ہے جو انٹرنیٹ ایکسپلورر سے مطابق رکھتی ہے اور یہ ٹوئیٹر کا پرانا ڈیزائن ہوتا ہے۔
فائر فاکس صارفین اس ایکسٹینشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔
کروم صارفین اس ایکسٹینشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 27 جولائی 2019

Share On Whatsapp