Huawei nova 5i Pro is official - Kirin 810, quad camera, 4,000mAh battery

ہواوے نے کواڈ کیمرہ اور 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ ہواوے نووا 5 آئی پرو و متعارف کرا دیا

ہواوے نے چین میں ہونے والی ایک تقریب میں  نووا 5 آئی پرو  (nova 5i Pro)متعارف کرا دیا۔ یہ فون عالمی مارکیٹ میں میٹ 30 لائٹ کے نام سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
نووا 5آئی  پرو کا ڈسپلے 6.26 انچ آئی پی ایس  ایل سی ڈی ہے، جس کی ریزولوشن  2340x1080 پکسل ہے۔اس فون میں 7nm Kirin 810 چپ سیٹ، اینڈروئیڈ 9.0 پائی اور 4 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی بیک پر 4 اور فرنٹ پر 1 کیمرہ ہے۔ رئیر کواڈ کیمرہ سیٹ اپ میں 48MP f/1.8 Sony IMX586 مین کیمرہ ، 8MP الٹرا وائیڈ ماڈیول ، 2MP سپر ماریو یونٹ اور 2MP ڈیپتھ سنسر ہے۔
فون کا سیلفی کیمرہ 32MP f/2.0 ہے۔
فون کی 4 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری 20W وائرڈ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے، جس سے فون 30 منٹ میں 50 فیصد تک چارج ہو سکتا ہے۔
یہ فون سیاہ، سبز اور نیلے رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ یہ تین میموری کنفگریشن میں دستیاب ہوگا۔
اس کے 6 جی بی ریم / 128 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 2199 یوان یا 290 یورو، 8 جی بی ریم / 128 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 2499 یوان یا 330 یورو اور 8 جی بی ریم / 256 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 2799 یوان یا 370 یورو ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 26 جولائی 2019

Share On Whatsapp