This Chinese company wants to buy Snap, Twitter and Quora

یہ چینی کمپنی سنیپ، ٹوئٹر اور کورا کو خریدنا چاہتی ہے

ٹِک ٹوک  چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ایک مقبول ایپلی کیشن ہے۔ اس ایپ میں  صارفین مختصر دورانیے کی ویڈیو بنا کر شیئر کر سکتے ہیں۔یہ ایپلی کیشن امریکا میں 104 ملین بار ڈاؤن لوڈ ہو چکی ہے۔ اس کے چین میں ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 300 ملین ہے۔
ٹِک ٹوک   نے 2018 میں  سنیپ چیٹ، فیس بک اور انسٹاگرام پر   اشتہارات دکھانے میں بے تحاشا پیسہ خرچ کیا ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق بائٹ ڈانس  اب سنیپ (سنیپ چیٹ کی مالک کمپنی)ٰ، ٹوئٹر اور کورا کو خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہے۔

اس خریداری کے بعد ٹِک ٹوک کو پرانے ٹارگٹ گروپس تک رسائی ہو جائے گی۔ یہ ایپ 16 سے 24 سال کے لوگوں میں کافی مقبول ہے لیکن بڑی عمر کے لوگ اسے استعمال نہیں کرتے۔
جو چیز لوگوں کو ٹِک ٹوک کا عادی بناتی ہے  وہ ایپ کا الگورتھم ہے، جو صارفین کے لیے بہتر سے بہتر مواد پیش کرتا ہے۔ فیس بک اور یوٹیوب بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔تاہم بائٹ ڈانس مزید بہتری کے لیے تین مشہور پلیٹ فارمز خریدنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔
ٹِک ٹوک کی  کامیابی  سیلیکون ویلی سے بھی نہیں چھپی رہی۔ فیس بک نے  بھی کچھ عرصہ پہلے لاسو(Lasso) کے نام سے ایک ایپ لانچ کی ہے جو  ٹِک ٹوک کا  چربہ  ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 26 جولائی 2019

Share On Whatsapp