YouTube videos with kids get three times as many views as videos without kids

بچوں کی یوٹیوب ویڈیو کے ویوز بغیر بچوں والی ویڈیوز سے تین گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ نئی تحقیق

پیو ریسرچ سنٹر کی ایک نئی تحقیق کے مطابق ایسی  یوٹیوب ویڈیوز جن 13 سال سے کم عمر   بچے ہوں، اُن کے ویوز کی تعداد بغیر بچوں والی ویڈیوز کے ویوز سے 3 گنا زیادہ ہوتی ہے۔
پیو ریسرچ سنٹر نے اس تحقیق میں 2 لاکھ 50 ہزارسے زیادہ  سبسکرائبرز    کے ایسے یوٹیوب چینل جو 2018 میں موجود تھے ، کو شامل کیا ہے۔پیوریسرچ سنٹر نے ان چینلز کی  جنوری 2019 کے پہلے ہفتے کی بنائی ویڈیوز کا بھی تجزیہ کیا۔اس تحقیق سے پتا چلا  ہے کہ  ایسی ویڈیوز جن میں 13 سال سے کم عمر کے بچے تھے، اُن کے ویوز کی تعداد بغیر بچوں والی ویڈیوز سے 3 گنا زیادہ تھی۔

ایسی ویڈیو جو بنائی ہی بچوں کے لیے گئی تھیں ااور ان میں  13 سال سے کم عمر بچے بھی تھے، ویو کاؤنٹ کے لحاظ سے دوسری ویڈیوز سے زیادہ مقبول تھیں۔
یوٹیوب کے ترجمان  نے بتایا کہ کمپنی پیو ریسرچ سنٹر کے طریقہ کار کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔ کمپنی نے بتایا کہ اُنکی مقبول کیٹیگریز میں کامیڈی، میوزک، سپورٹس اور ہاؤ ٹو شامل ہیں۔
تاہم یہ حقیقت ہے کہ  جن چینلز یا ویڈیو میں بچے ہوتے ہیں،  اُن کے ویوز اور سبسکرائبر عام طور پر زیادہ  ہوتے ہیں۔
یوٹیوب کے تخلیق کار بھی اس طریقہ کار کو  آمدن بڑھانے کی گارنٹی سمجھتے ہیں۔
حال ہی میں فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے  یوٹیوب پر بچوں کی حفاظت کے حوالے سے تحقیقات کیں۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ یوٹیوب بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے شکاریوں کی جنت بنا ہوا ہے۔ یوٹیوب بھی اس کلچر کو تبدیل کر رہا ہے۔ کمپنی نے ایسی تمام ویڈیوز پر کمنٹس خودکار طور پر ڈس ایبل کر دئیے ہیں، جن میں بچے ہوں۔
یوٹیوب کے شرائط و ضوابط کے مطابق بھی یہ ایپ 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے نہیں ہے۔ چھوٹے بچوں کے لیے یوٹیوب نے یوٹیوب کڈز کے نام سے  ایپ متعارف کرائی ہے، جو بچوں کے لیے محفوظ سمجھی جاتی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 25 جولائی 2019

Share On Whatsapp