
نوبیا زیڈ 20 کو 8 اگست کو متعارف کرایا جائے گا
اس فون کے ہارڈ وئیر کی زیادہ تفصیلات ابھی دستیاب نہیں ہیں۔ ابھی تک اس فون کے کیمرہ شوٹ ہی سامنے آئے ہیں۔تین ہفتے پہلے چلی میں ہونے والے سورج گرہن کے دوران چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ڈاکٹر ڈینگ لیکائی نے اس فون کے ذریعے سورج گرہن کی چند تصاویر لیں۔ان تصاویر کو فون کے ٹیزر کے طور پر جاری کیا گیا ہے۔
اس فون کی مزید تصاویر پچھلے ہفتے سامنے آئیں، جس سے پتا چلا کہ ان کی زیادہ سے زیادہ ریزولوشن 12 میگا پکسل ہو سکتی ہے یعنی صارفین کو فون میں f/1.8 اپرچر اور 27 ایم ایم فوکل لینتھ کے 48 میگا پکسل کیمرے کی توقع رکھنی چاہیے۔
اس فون کے باقی ہارڈ وئیر کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔ ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ اس فون کی میموری کتنی ہوگی، اس میں بیٹری کتنی گنجائش کی ہوگی اور اس کا سکرین سائز کیا ہوا۔ ہوسکتا ہے کہ لانچ سے پہلے اس فون کے بارے میں مزید لیک اطلاعات یا کمپنی کی طرف سے باضابطہ طور پر تفصیلات سامنے آ جائیں۔
تاریخ اشاعت : جمعرات 25 جولائی 2019