Google Photos hit a billion users in just over four years

چارسالوں میں گوگل فوٹوز کے صارفین کی تعداد 1 ارب سے زیادہ ہوگئی

گوگل نے تصدیق کی ہے کہ گوگل فوٹوز کے صارفین کی تعداد 1 ارب سے بڑھ گئی ہے۔ گوگل نے یہ سنگ میل اس گرما کے شروع میں عبور کیا تھا۔یعنی اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے میں گوگل کو چار سال لگے۔
گوگل نے آئی / او 2015 میں  گوگل فوٹوز کو گوگل پلس سے الگ کر کے نئی ایپ کی صورت میں متعارف کرایا تھا۔ یہ گوگل کی 9ویں  پراڈکٹ ہے جس نے 1 ارب کا ہدف عبور کیا ہے۔اس سے پہلے گوگل سرچ، جی میل، کروم،  ڈرائیو، میپس، یوٹیوب، پلے سٹور اور اینڈروئیڈ 1 رب کاہدف عبور کرچکے ہیں۔
گوگل فوٹوز نے کافی تیزی سے  یہ ہدف عبور کیا ہے۔ اس کے مقابلے میں جی میل کو 1 ارب کا ہدف عبور کرنے میں 12 سال لگے تھے۔ فیس بک اور انسٹاگرام کو یہ ہدف پورا کرنے میں 8 سال لگے تھے۔
گوگل فوٹوز کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ اس میں نت نئے فیچر کا تیزی سے شامل ہوناہے۔اب گوگل نے کیلری گو کے نام سے بھی ایک ایپلی کیشن بنائی ہے۔یہ ہلکی پھلکی ایپلی کیشن  تصاویر کو آف لائن منظم کرنے میں مدد دے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 24 جولائی 2019

Share On Whatsapp