Facebook will pay $5 billion fine for Cambridge Analytica data breaches

فیس بک کیمبرج اینالیٹیکا سکینڈل کی وجہ سے 5 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرے گا

فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک کیمبرج اینالیٹیکا سکینڈل کی وجہ سے 5 ارب ڈالر جرمانہ  ادا کرے گا۔ سوشل نیٹ ورک 2012 ایف ٹی سی آرڈر  کی خلاف  ورزی پر 5 ارب ڈالر ادا کرے گا۔ 2012 ایف ٹی سی آرڈر  صارفین کے ڈیٹا کی پرائیویسی کےحوالے سے ہے۔
فیس بک  نے جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ نئے منیجمنٹ سٹرکچر اور نئے قواعد  متعارف کرانے پر  بھی آمادگی بھی ظاہر کی ہے۔
فیس بک  اب ایک نئی اور آزاد پرائیویسی کمیٹی بنائے گا۔
فیس بک کے ڈائریکٹرز کا ایک گروپ  آزاد پرائیویسی کمیٹی سے ہر سہ ماہی میں رپورٹس لے گا۔ پرائیویسی کمیٹی اپنی تجاویز پر فیس بک کے اقدامات کا جائزہ بھی لے گی۔سوشل نیٹ ورک  (بشمول وٹس ایپ اور انسٹاگرام)ٰ نئے رپورٹنگ قوانین کا پابند ہوگا۔ اس کے علاوہ 500 سے زیادہ صارفین کی معلومات لیک ہونے پر فیس بک کو 30 دن میں ایف ٹی سی کو مطلع کرنا ہوگا۔
فیس بک نے 2 فیکٹر اتھنٹیکیشن کے لیے فراہم کیے گئے فون نمبر اشتہاری مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کر دئیے تھے۔
ایف ٹی سی نے اس حوالے سے بھی فیس بک پر تنقید کی۔ فیس بک اب دوبارہ ایسا نہیں کر سکے گا۔
5 ارب ڈالر جرمانے کی رقم اگرچہ کافی بڑی ہے لیکن   آئی ٹی سے متعلقہ لوگوں نے اسے فیس بک کے لیے کافی کم قرار دیا ہے۔ ری کوڈ کی بانی کارا سوئشر  نے  نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ 5 ارب ڈالر تو ایک پارکنگ ٹکٹ کی طرح ہے، ایف ٹی سی کو ایک صفر اور لگانی چاہیے  تھی۔فیس بک کے سرمایہ کار اس جرمانے پر خوش ہے کہ اس طرح فیس بک کا کاروبار زیادہ متاثر نہیں ہوگا ۔ اس رپورٹ کے بعد فیس بک کے سٹاک کی قیمت بڑھی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 24 جولائی 2019

Share On Whatsapp