Google Gallery Go is a lightweight, offline Android photo manager

گوگل گیلری گو، اینڈروئیڈ کے لیے ہلکا پھلکا فوٹو منیجر

گوگل فوٹوز تصاویر  کو محفوظ اور منظم کرنے کے لیے ایک زبردست ایپ ہے لیکن  اس کا سائز کچھ زیادہ ہے اور موبائل پر جگہ بھی زیادہ لیتی ہے۔اس لیے یہ ایپ مڈرینج سمارٹ فونز یا سست رفتار انٹرنیٹ کنکشن رکھنے والے صارفین  کے لیے زیادہ بہتر نہیں ہے۔
اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل نے گیلری گو(Gallery Go) کے نام سے ایک نئی ایپلی کیشن متعارف  کرائی ہے۔ یہ ایک ہلکی پھلکی ایپلی کیشن ہے جس میں گوگل فوٹوز کے بہت سے فیچرز ہیں۔
اسے آف لائن کام کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
گیلری گو  تصاویر کو خودکار طور پر منظم کرتی ہے۔ یہ تصاویر کو لوگوں، مقامات اور ڈاکیومنٹس کے حساب  سے منظم کرتی ہے۔ اس میں ایڈیٹنگ کے لیے بہت سے آسان  ٹولز ہیں۔ ان ٹولز میں فلٹرز، کارپ، روٹیٹ اور دیگر بہت سے فیچرز ہیں۔اس ایپ کے تمام فیچر آن لائن کی بجائے ڈیوائس  میں کام کرتے ہیں۔ اس ایپ میں ایس ڈی کارڈ کی سپورٹ بھی ہے۔اس ایپ کا سائز صرف 10 ایم بی ہے۔
یہ ایپ  پہلے نائیجریا میں  متعارف کرائی گئی تھی۔ اب یہ ایپ  گوگل پلے سٹور پر بھی دستیاب ہے۔یہ ایپ اینڈروئیڈ 8.1 اور جدید کے لیے ہے ۔ اس ایپ کے فیچر تمام ممالک میں کام نہیں کریں گے۔
اس ایپ کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 24 جولائی 2019

Share On Whatsapp