How to secure your WhatsApp from viruses

وٹس ایپ کو وائرس سے کیسے محفوظ رکھیں؟

وٹس ایپ پر ایک سادہ مس کال آپ کے فون کو جدید جاسوس سافٹ وئیر  سے متاثر کر سکتی ہے۔فیس بک کی ملکیتی کمپنی وٹس ایپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس خرابی کے لیے ایک پیچ جاری کیا ہے۔ وٹس ایپ نے تصدیق کی کہ اس خرابی سے صرف چند صارفین متاثر ہوئے ہیں۔
فنانشل ٹائمز اور ٹیک کرنچ  نے تصدیق کی ہے کہ وٹس ایپ پر حملہ کرنے والا  سپائی وئیر اسرائیل کے این ایس او گروپ کی پراڈکٹ ہے۔یہ گروپ اپنے سافٹ وئیر پیگاسس کی وجہ سے مشہور ہے۔
یہ سافٹ حکومتوں کو فروخت کیا جاتا ہے، جس سے سمارٹ فونز کو ہیک  کر کےان کےکیمرے اور مائیک کو ایکٹیویٹ کیا جا سکتا ہے۔پیگاسس سے فون کی لوکیشن کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ، ای میل اور ٹیکسٹ بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔
وٹس ایپ پچھلے  ایک ہفتے سے خرابی کو دریافت کرنے اور اس کا حل نکالنے میں مصروف تھا۔ ابھی تک یقین سے نہیں کہا جا سکتا ہے کہ اس خرابی سے کتنے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔
اس سپائی وئیر سافٹ وئیر کے ذریعے  ہیکر عام استعمال ہونے والے آپریٹنگ سسٹمز  کے حامل فون کو  ٹارگٹ کر سکتےہیں۔
اِن آپریٹنگ سسٹمز میں ایپل کا آئی او ایس، گوگل کا اینڈروئیڈ، مائیکروسافٹ کا ونڈوز فون اور سام سنگ کا ٹائزن شامل ہیں۔

اپنے فون کو کیسے محفوظ کریں؟
اپنے فون کو محفوظ کرنے کے لیے آپ کو بس اپنے وٹس ایپ کو تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنے فون کو بھی تازہ ترین سیکورٹی پیچ سے محفوظ بنانا پڑے گا۔وٹس ایپ نے اپنے ساری دنیا کے 1.5 ارب صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ فوراً اپنی ایپس کو اپ ڈیٹ کر لیں۔

وٹس ایپ اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اینڈروئیڈ صارفین گوگل پلے سٹور کھولیں اور سب سے اوپر بائیں جانب تین لائنوں پر ٹیپ کریں۔اس کے بعد مینو سے My apps & games منتخب کریں۔ اس کے بعد وٹس ایپ منتخب کریں اور پھر Update کا انتخاب کریں۔
آئی او ایس صارفین  ایپل کے ایپ سٹور کوکھولیں اور پھر اپ ڈیٹس کو منتخب کریں۔اس کے بعد وٹس ایپ اور پھر اپ ڈیٹ کا انتخاب کریں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 20 جولائی 2019

Share On Whatsapp