
کوالکوم کو یورپین اینٹی ٹرسٹ کیس میں 242 ملین یورو کا جرمانہ
اس حکمت عملی سے کوالکوم کی مارکیٹ میں اجارہ داری ہوگئی اور این ویڈیا 2015ء میں بتدریج اپنا کاروبار ختم کرنے پر مجبور ہو گئی۔
یورپی کمیشن نے کوالکوم کو اس کی 2018 کی فروخت کا 1.27 فیصد جرمانہ کیا ہے۔یہ پہلی بار نہیں جب کمیشن نے کوالکوم کو اس طرح کی کاروباری حکمت عملی پر جرمانہ کیا ہو۔ پچھلے سال کمیشن نے کمپنی پر 997 ملین یورو یا 1.23 ارب ڈالر جرمانہ کیا تھا۔اس سے پہلے تائیوان کے فیئر ٹریڈ کمیشن نے اینٹی ٹرسٹ کیس میں کمپنی کو 774 ملین ڈالر جرمانہ کیا تھا۔
انہی الزامات کے تحت کوالکوم کی اس وقت بھی یو ایس فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے ساتھ قانونی جنگ چل رہی ہے۔
تاریخ اشاعت : جمعہ 19 جولائی 2019