Oppo and vivo announce Dual Wi-Fi for their flagships

اوپو اور ویوو نے اپنے فلیگ شپس میں ڈوئل وائی فائی کا اعلان کر دیا

بی بی کے الیکٹرونکس کے دو سمارٹ فونز برانڈز ، اوپو اور ویوو نے ڈوئل وائی فائی کا اعلان کر دیا ہے۔اس فیچر سے اوپو اور ویوو کےاگلے فلیگ شپس ایک ساتھ دو وائی فائی کنکشنز سے کنکٹ ہو سکیں گے۔ اس طرح یہ فون بہتر کنکٹیویٹی فراہم کریں گے۔ اس فیچر سے ایک وائی فائی کے غیر فعال ہونے سے صارف کے موبائل کنکٹیویٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
چینی سوشل میڈیا ویبو پر کلر او ایس کےاکاؤنٹ سے ایک 40 سیکنڈ کی ویڈیو پوسٹ کی گئی، جس میں دکھایا گیا کہ اوپو رینو 10 ایکس زوم  ایک  2.4 گیگا ہرٹز اور دوسرے 5 گیگا ہرٹز نیٹ ورک سے کنکٹ ہے، جس نے ریگولر وائی فائی کنکٹیویٹی کے مقابلے میں  ڈاؤن لوڈ سپیڈ کو 322 فیصد اور پیج لوڈنگ سپیڈ کو 44.5فیصد تک بڑھا دیا ہے۔
ویوو کے فون میں ڈویل وائی فائی فیچر دو میں سے بہتر وائی فائی کے ساتھ کنکٹ ہوگا۔ اس فون میں بھی پیج لوڈنگ کی رفتار کافی بڑھ جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 18 جولائی 2019

Share On Whatsapp