Xiaomi Mi A3 unveiled with 720p+ OLED screen, S665 chipset, €250 price tag

شومی می اے 3 کو 720p+ او ایل دی ڈی سکرین اور ایس 665 کے ساتھ متعارف کرا دیا گیا

سٹاک اینڈروئیڈ کے ساتھ شومی می اے 3 کو متعارف کرا دیا گیا ہے لیکن یہ ویسا فون نہیں، جس کی توقع کی جا رہی تھی۔ یہ فون می سی سی 9 ای (Mi CC9e) بیسڈ ہے اور میں کچھ زیادہ اپ گریڈ یشن نہیں کی گئی۔
اس  کا مطلب ہے کہ اینڈروئیڈ ون فون میں 720 x 1,560 ریزولوشن کے ساتھ  6.1 انچ او ایل ای ڈ ی سکرین ہے۔ یعنی اسے می اے 2 اور می اے 2 لائٹ کی 1080p سکرینز سے ڈاؤن گریڈ کیا گیا ہے۔
اس فون کی قیمت 250 یورو سے شروع ہوتی ہے۔ اس میں سنیپ ڈریگن 665 چپ  سیٹ ہے۔
یہ پچھلے سال کے ایس 660 کے مقابلے میں زیادہ بڑا اپ گریڈ نہیں ہے۔اس فون میں 64 جی بی کی انٹرنل سٹوریج ہے تاہم اضافی 30 یورو خرچ کر کے اس کا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ماڈل بھی خریدا جا سکتا ہے۔اس فون میں سٹوریج بڑھانے کے لیے مائیکرو ایس ڈ ی سلاٹ بھی ہے۔
شومی اے 3 میں کیمرہ کا کافی حد تک اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اس کا رئیر کیمرہ f/1.78 برائٹ اپرچر کے ساتھ 48 میگا پکسل  ہے، جس میں او آئی ایس فیچر نہیں ہے۔اس کے ساتھ ہی 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ (118 ڈگری) اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔
رئیر کیمرہ30fps پر  2160pویڈیو  اور 120fps پر 1080p ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔اس فون کی نوچ میں 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے جو 30fps پر 1080p ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔اس فون کے پچھلے ورژن میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری تھی، جسے اب بڑھا کر 4030 ایم اے ایچ کیا گیا ہے۔یہ فون 18W تک کے چارجر کو سپورٹ کرتا ہے لیکن اس کے باکس میں 10W کا چارجر ہے۔اس فون میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک اور ڈسپلے کے نیچے فنگرپرنٹ ریڈر بھی ہے۔
شومی اسے تین رنگوں ، نیلے، سفید اور سرمئی میں لانچ کر رہا ہے۔ یہ فون پہلے سپین میں دستیاب ہوگا۔اس فون کے پری آرڈر تو شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فراہمی کا آغاز 24 جولائی سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 18 جولائی 2019

Share On Whatsapp