Facebook rolls out anti-scam reporting tool in UK

فیس بک نے برطانیہ میں دھوکہ دہی کی رپورٹنگ کا ٹول متعارف کرا دیا

فیس بک نے برطانیہ میں ایک نیا ٹول متعارف کرایا ہے۔ یہ ٹول دھوکے بازی  کے اشتہارات کی رپورٹ کے لیے ہے۔یہ ٹول فیس بک کے برطانوی ورژن میں دھوکے دہی کے اشتہارات کی رپورٹ کرنے میں مدد دے گا۔
یوکے ٹی وی کی مشہور شخصیت مارٹن لوئس ، جو ٹی وی پر میزبان اور صحافی ہیں اور لوگوں کو مالیاتی مسائل پر مشورے دیتے ہیں، نے  اپریل 2018 میں فیس بک پر مقدمہ کیا تھا۔ دھوکےبازوں نے اُن کا نام جعلی اشتہارات میں استعمال کر کے لوگوں سے دھوکے سے رقم نکلوائی تھی۔
فیس بک سے مارٹن کے معاملات جنوری 2019 میں طے ہوئے تھے۔ انہوں نے فیس بک سے قانونی اخراجات کی مد میں 3 ملین پاؤنڈ حاصل کیے اور سیٹیزن ایڈوائس کو عطیہ کر دئیے۔ اس عطیہ کا مقصد دھوکے بازی کے اشتہارات کو رپورٹ کرنے کے لیے ٹول کی تیاری تھا۔
مارٹن کا کہنا تھا کہ ان کے نام پر دھوکے بازوں نے ایک شخص سے 19 ہزار پاؤنڈ ہتھیائے اور ایک خاتون، جو اپنے یتیم پوتوں کی پرورش کر رہی تھی، سے اُن کی ساری جمع پونجی لوٹ لی۔
یہ سب لوگ مارٹن کو قصور وار سمجھ رہے تھے۔
اس ہفتے فیس بک نے اپنی برطانوی سائٹ پر ایک بٹن کا اضافہ کیا ہے، جس  سے صارفین دھوکے بازی پر مشتمل اشتہار کو رپورٹ کر سکتےہیں۔  صارفین اشتہاری پوسٹ کے اوپر دائیں طرف تین ڈاٹس کے نشانوں پر کلک کر کے Report Ad فنکشن  اور پھر Misleading or scam ad‘کو منتخب کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد انہیں تصدیق کرنا ہوگی کہ وہ  اس اشتہار کی تفصیلات بھیجنا چاہتے ہیں۔امید ہے کہ یہ ٹول دوسرے ممالک میں بھی جاری کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 17 جولائی 2019

Share On Whatsapp