France is creating a space command to defend its satellites

فرانس اپنے سیٹلائٹس کی حفاظت کے لیے قومی خلائی فورس کمان کا اعلان

امریکا وہ واحد ملک نہیں جو اپنی فوج میں مخصوص خلائی یونٹ  بنانا چاہتا ہے۔ فرانسیسی صدر امانوئل میکرون  نے ستمبر میں ملک میں خلائی کمان کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ خلائی کمان ملک کی ائیر فورس کا حصہ ہوگی۔اس ڈویژن کا کام فرانس کے سیٹلائٹس کی حفاظت ہوگا۔حکام نے ابھی تک اس کام کے لیے کی جانے والی سرمایہ کاری کا تعین نہیں کیا ہے۔ امانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ یہ ابھی ابتدا ہے بتدریج فرانس کی اس ملٹری برانچ کا نام سپیس اینڈ ائیر فورس کر دیا جائے گا۔یہ خلائی کمان  نہ صرف  ملک کی روایتی ہوائی، زمینی اور سمندری یونٹوں کی معاون ہوگی  بلکہ ملک کی فوجی حکمت عملی کا بھی حصہ ہوگی۔
ابھی تک کسی نے بھی خلا میں فوجی کاروائیاں نہیں کی ہیں تاہم اب  یہ سب بدل رہا ہے۔ بہت سے ممالک  اینٹی سیٹلائٹس میزائلز کے تجربات کر رہے ہیں، جنہیں ضرورت پڑنے پر استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 15 جولائی 2019

Share On Whatsapp