
امریکی فوج 2020 میں میدان جنگ میں لڑنے والی روبوٹ گاڑیوں کے تجربات کرے گی
فوجی جو دو تبدیل شدہ براڈ لے فائٹنگ وہیکلزیا MET-Ds (Mission Enabler Technologies-Demonstrators)میں موجود ہونگے وہ M113 سے بنائے گئے پروٹوٹائپ کو کنٹرول کریں گے۔
اگرچہ یہ لڑائی کی صورتحال نہیں ہے لیکن فوج کو امید ہے کہ اس سے مشکلات یا پیٹرن کے حوالے سے فیڈ بیک سامنے آئے گا۔
ہر ایم ای ٹی – ڈی گاڑی میں چار سپاہی ہونگے جو بغیر عملے کی دو گاڑیوں کو کنٹرول کریں گے۔ ان میں سے ہر گاڑی 7.62 ایم ایم مشین گن سے مسلح ہوگی۔
ان گاڑیوں کے تجربات کئی سال تک جاری رہیں گے۔ 2021 میں فوج نئی روبوٹ گاڑیاں بھی متعارف کرائے گی۔ گاڑیوں میں 6 ایم ای ٹی – ڈیز اور 8 عدد صنعتی اور درمیانے درجے کی صنعتی پیمانے کی روبو گاڑیاں ہونگی۔ اس سے اگلے مرحلے میں مالیاتی سال 2023 کے درمیان گاڑیاں تعداد میں اتنی ہی رہیں گی لین درمیانے اور بھاری درجے کی روبوٹ گاڑیوں سے بدل جائیں گی۔
روبوٹک گاڑیوں کا ایسا سسٹم فوج کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ یہ ایسے مقامات پر کام آ سکتا ہے، جہاں فوجی خود سامنے نہ آنا چاہتے ہوں۔ ان گاڑیوں میں فوجیوں کے نہ ہونے کی وجہ سے ان میں زیادہ اسلحہ لوڈ کیا جا سکے گا۔
تاریخ اشاعت : پیر 15 جولائی 2019