Scotland generated enough wind energy to power its homes twice

سکاٹ لینڈ گھریلو ضروریات سے دوگنا توانائی صرف ہوا سے پیدا کرتا ہے

سکاٹ لینڈ میں بہت سے ونڈ فارمز (wind farms) ہیں لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ان میں لگی ٹربائین کتنی بجلی پیدا کرتی ہیں۔
ویدر انرجی  کے ڈیٹا کے مطابق سکاٹش ونڈ ٹربائنز نے جنوری سے جون کے دورمیان 9.8 ملین میگا واٹ آورز (megawatt-hours) بجلی پیدا کی۔ یہ بجلی 4.47 ملین گھروں کی ضروریات پوری کرنے کے لیےکافی ہوتی ہے لیکن سکاٹ لینڈ میں  اس سے بھی آدھے گھر ہیں۔ نظریاتی طور پر دیکھا جائے تو پتا چلتا ہے کہ سکاٹ لینڈ کی اضافی ونڈ انرجی سے شمالی انگلینڈ کے بڑے حصے کو بجلی فراہم کی جا سکتی ہے۔
سکاٹ لینڈ میں 2050 تک تمام بجلی قابل تجدید ذرائع سے حاصل کی جائے گی یعنی 2050 میں  انرجی انفراسٹرکچر سے  فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج نہیں ہوگی۔
اس وقت برطانیہ بھی خود کو روایتی کوئلے سے   بجلی بنانا ترک کر رہا ہے۔اگر سکاٹ لینڈ اور ونڈ انرجی میں خود کفیل دوسرے علاقے اپنی بجلی فروخت کرنا شروع کر دیں تو برطانیہ میں مضر صحت ذرائع سے بجلی کے حصول  میں کمی ہوگی۔
دوسرے ممالک کے لیے سکاٹ لینڈ کی تقلید کرنا کافی مشکل ہے۔
اس کی  وجہ یہ  ہے کہ  ہوا  اور سورج سے بجلی بنانے کےلیے   خاص ماحول کی ضرورت ہوتی ہے، جو زیادہ سے زیادہ بجلی کی پیداوار فراہم کر سکے۔سکاٹ لینڈ  میں بہت زیادہ ہوائیں چلتی ہیں۔ طویل ساحلی پٹی اور قدرتی ماحول نے ہوا سے بجلی کے حصول کو آسان بنا دیا ہے۔ جتنی توانائی اب سکاٹ لینڈ میں پیدا ہو رہی ہے ،اس سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر قابل تجدید توانائی کا حصول خواب تھا۔

تاریخ اشاعت : پیر 15 جولائی 2019

Share On Whatsapp