FacePause – This App Pauses Any Video or Game When You Don’t Look At The Screen

فیس پاز ۔ یہ ایپ اورایکسٹینشن صارفین کے سکرین سے نظریں ہٹاتے ہی گیم یا ویڈیو کو روک دے گی

سمارٹ فونز نے ہماری زندگی مزید آسان کر دی ہے۔گوگل پلے سٹور اور  کروم ویب سٹور پر بے شمار ایسی ایپلی کیشنز اور ایکسٹینشنز ہیں جو ہماری کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
سمارٹ فون اور کمپیوٹر پر ہم بہت سے وقت دیگر کاموں کے ساتھ فلمیں دیکھنے یا گیمز کھیلنے پر صرف کرتے ہیں۔ایسے میں ہم آپ کو ایسی ایپلی کیشن اور ایکسٹینشن کے بارے میں بتاتے ہیں جو فلم دیکھتے ہوئے آپ کا لطف دوبالا کر دیں گی۔ فیس پاز ایسی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن ہے، جس کے انسٹال ہونے کے بعد آپ جیسے ہی موبائل سے نظریں ہٹائیں گے، موبائل سکرین پر چلنے والی گیم یا فلم رک جائے گی اور دوبارہ سکرین کی طرف دیکھنے پر فلم یا گیم دوبارہ چلنے لگی گی۔

فیس پاز اصل میں  تیز رفتار ایپ لانچر ہے، جس سے صارفین اپنی پسندیدہ ایپس کو  فیس پاز میں براہ راست اور آسانی سے چلا سکتے ہیں، جس کے بعد اس ایپ کو چلانے اور روکنے کے لیے آپ کو سمارٹ فون کی طرف دیکھنا یا نہ دیکھنا ہی کافی ہوگا۔
اس ایپلی کیشن کا سائز بہت کم یعنی 3 ایم بی ہے۔ یہ ایپ تمام ویڈیو اور میوزک سٹریمنگ، جیسے سپوٹیفائی اور یوٹیوب کے ساتھ کام کرتی ہے۔اینڈروئیڈ صارفین  اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
کروم ویب سٹور پر ایک تجرباتی ایکسٹینشن بھی موجود ہے، جسے انسٹآل کرنے کے بعد آپ جیسے ہی براؤزر سے نظریں ہٹائیں گے، یوٹیوب پاز ہو جائے گا۔ اس ایکسٹینشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : اتوار 14 جولائی 2019

Share On Whatsapp