Facebook now tells you where brands are getting your ad targeting data

فیس بک آپ کو دکھائے جانے والے اشتہارات کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم کرے گا

فیس بک  اب آپ کو سوشل میڈیا پر دکھائے جانے والے اشتہارات کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم کرے گا۔
فیس بک نے Why am I seeing this ad? اور Ad Preferences ٹولز کے لیے نئی اپ ڈیٹس جاری کی ہیں، جس سے صآرفین کو اشتہارات پر زیادہ کنٹرول ہوگا اور یہ صارفین کو ڈیٹا کی شفافیت فراہم کرے گا۔
Why am I seeing this ad?” سیکشن میں اب صارفین کے ساتھ زیادہ معلومات شیئر کی جائیںگی۔ صارفین کو بتایا جائے گا کہ انہیں مخصوص اشتہار کیوں دکھایا جارہا ہے۔
یہ بھی بتایا جائے گا کہ فیس بک یہ اشتہارات صارفین کی دلچسپیوں کی وجہ سے دکھا رہا ہے یا اس کے لیے ڈیٹآ کسی تھرڈ پارٹی بروکر سے حاصل کیا گیا ہے۔ اپ کسی مخصوص ایڈورٹائزرکے اشتہارات کو بلاک بھی کر سکتے ہیں۔
Ad Preferences میں فیس بک نے Advertisers and Businesses ٹیب شامل کی ہے۔ اس ٹیب میں وہ ڈیٹا شامل ہو گا، جو تھرڈ پارٹی ڈیٹا بروکر اپ لوڈ کریں گے اور اس میں آپ کی معلومات ہونگی۔ مثال کے طور پر کپڑوں کا کوئی سٹور خریداروں کی لسٹ اپ لوڈؑ کر کے ای میل کی بنیاد پر صارفین کو اشتہار کے لیے ٹارگٹ کرے۔

کسی ڈیٹا بروکر کو محدود کرنے کے لیے آپ درج ذیل آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔
Settings > Ad Preferences > Advertisers and Businesses > Businesses who have uploaded and shared a list with your info > کمپنی کے نام پر ٹیپ کریں اور پھر   Privacy optionsمیں آ جائیں۔ یہاں پر اشتہارات سے مکمل نجات کا کوئی ٹول نہیں ہوگا لیکن آپ نئے ٹرانسپیرنسی ٹول سے اشتہارات پر زیادہ کنٹرول کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 13 جولائی 2019

Share On Whatsapp