Twitter will let you pin your favorite lists in its app

ٹوئٹر صارفین ایپ میں اپنی پسندیدہ لسٹس کوپن کر سکیں گے

ٹوئٹر پر لسٹس (lists) فیچر نے کچھ زیادہ پذیرائی حاصل نہیں کی تھی۔ تاہم یہ فیچر اکاؤنٹس کو دلچسپیوں یا قریبی دوستوں کی تازہ ترین ٹوئٹس دیکھنے کے لیے بہترین ہے۔پچھلے ماہ سے ٹوئٹر لسٹس کے حوالے سے کچھ نئے تجربات کر رہا ہے۔
اب ٹوئٹر صارفین لسٹس کو ہوم سکرین پر  زیادہ نمایاں کر سکیں گے۔ ٹوئٹر لسٹس کو پن کرنے کے فیچر پر تجربات کر رہا ہے۔
ٹوئٹر صارفین اب زیادہ آسانی سے لسٹس پیج پر  اپنی پسندیدہ لسٹس کو پن کرکے ان تک تیزی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔اس فیچر سے صارفین پبلک یا اپنی بنائی ہوئی لسٹ پن کر سکیں گے۔ٹوئٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ابھی تجرباتی مراحل میں ہے اور ایپ میں چند صارفین ہی اس فیچر کو  استعمال کر سکتے ہیں۔
[short][show_embed_tweet 5985][/short]

تاریخ اشاعت : ہفتہ 13 جولائی 2019

Share On Whatsapp