Google has a new social networking app, but it is no Facebook competitor

گوگل ایک نئی سوشل میڈیا ایپ کے تجربات کر رہا ہے

اپریل میں گوگل پلس کو ختم کر دیا گیا۔ اس کے بعد گوگل نے سوشل میڈیا کے میدان میں قسمت آزمانے کے لیے پھر سے زور آزمائی شروع کر دی  ہے۔ گوگل اس سے پہلے بھی کئی سوشل میڈیا ایپس متعارف کرا نے کے بعد بند کر چکا ہے۔ گوگل بز، گوگل فرینڈز کنکٹ ، آرکٹ اور گوگل پلس کے بعد کمپنی اب ایک نئی ایپ کے تجربات کر رہی ہے۔
اس دفعہ گوگل بہت چھوٹے پیمانے پر اس ایپ کے تجربات کر رہا ہے۔گوگل کی اس نئی ایپ کا نام شو لیس(Shoelace) ہے۔
یہ ایپ گوگل کے اپنے انکوبیٹر ، ایریا 120، میں بنائی جا رہی ہے۔ شولیس میں صارفین مقامی سطح پر  تقریبات اور دیگر سرگرمیوں، جنہیں لوپس(Loops) کا نام دیا گیا ہے، کا انعقاد کر سکیں گے۔یعنی یہ ایپس فیس بک ایونٹس کی طرح ہوگی۔ اس ایپلی کیشن کے تجربات ابھی صرف نیویارک میں کیے جا رہے  ہیں۔ کامیابی کی صورت میں اسے دوسرے جگہوں پر بھی  متعارف کرایا جائے گا۔
ایک رپورٹ کے  مطابق شو لیس گوگل کی ایک پرانی کوشش Schemer کی طرح کی ایپلی کیشن ہے۔
اس ایونٹ آرگنائزنگ ایپ کو 2011 میں متعارف کرایا گیا تھا  اور2014 میں بند کر دیا گیا۔
فیس بک اور گوگل پلس کے برعکس شو لیس  کا مقصد مقامی سطح پر تقریبات کا انعقاد اور مقامی لوگوں سے ملاقات ہے۔ ابھی صارفین شو لیس کو دعوت نامے کی مدد سے ہی استعمال کر سکیں  گے۔ اس  کا ابھی کوئی ویب ورژن بھی نہیں  ہے۔ اسے اینڈروئیڈ 8.0  یا جدید اور آئی او ایس 11 یا جدید پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp