Google to roll out redesigned News tab

گوگل جلد ہی نئی نیوز ٹیب لانچ کرے گا

گوگل  جلد ہی نئی نیوز ٹیب لانچ کرے گا۔ گوگل نے ایک ٹوئٹ میں نئے نیوز ٹیب کا پریویو دکھایا۔ یہ نئی نیوز ٹیب ڈیسک ٹاپ سرچ انجن کے لیے جاری کی جائے گی۔
نئے ڈیزائن میں خبریں  لسٹ کی طرح نظر آنے کی بجائے  کارڈ کے فارمیٹ میں نظر آئیں گی۔نئے ڈیزائن کے بعد زیادہ مقبول پبلیشرز کی خبریں  سب سے اوپر نظر آئیں گی۔اس تبدیلی سے گوگل کو جعلی خبروں سے نپٹنے میں بھی مدد ملے گی۔
ٹوئٹ  کیے گئے پریویو کو دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ  اس میں مقبول پبلیشرز کی خبروں کو سب سے اوپر جگہ دی گئی ہے اور خبروں کو کارڈ فارمیٹ میں ظاہر کیا گیا ہے۔اس طرح ڈیسک ٹاپ صارفین موبائل کا تجربے سے لطف اندوز ہونگے۔
اپ ڈیٹڈ نیوز ٹیب تمام دنیا میں صارفین  کے لیے آنے والے چند ہفتوںمیں جاری کی جائے گی۔
[short][show_embed_tweet 5974][/short]

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp