Microsoft is making Windows 10 passwordless

مائیکروسافٹ ، ونڈوز 10 کو پاس ورڈ لیس بنا رہا ہے

مائیکروسافٹ ، ونڈوز 10 کو پاس ورڈز کے بغیر کام کرنے کے قابل بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ کمپنی کئی ماہ سے ونڈوز 10 اور مائیکروسافٹ اکاؤنٹس کےپاس ورڈز کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ونڈوز 10 کی اگلی اپ ڈیٹ میں  صارفین  پاس ورڈز کے بغیر ہی ونڈوز 10 اور مائیکروسافٹ اکاؤنٹس میں لاگ ان ہو سکیں گے۔اس کا مطلب ہے کہ صارفین اب پی سی پر  ونڈوز10 میں ونڈوز ہیلو  سے چہرے کی تصدیق، فنگر پرنٹس اور پن کوڈ سے لاگ ان ہو سکیں گے۔
ونڈوز کی نئی اپ ڈیٹ میں لاگ اِن سکرین سے پاس ورڈ کا آپشن ہی غائب کر دیا گیا ہے۔
ونڈوز  اور مائیکروسافٹ اکاؤنٹس میں پاس ورڈ کا استعمال خود صارفین کے لیے کافی مسائل پیدا کر رہا ہے۔ صارفین ہر ویب سائٹ اور ذاتی ڈیوائسز پر ایک ہی پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ  اس وقت ٹو فیکٹر اتھنٹیکیشن  کے بہت سے طریقے دستیاب ہیں لیکن صارفین کو ان طریقوں کے استعمال کے لیے قائل کرنا آسان کام نہیں۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ پن کوڈ میں اگرچہ صرف چار اعداد استعمال کیے جاتے ہیں لیکن یہ ، پاس ورڈ سے زیادہ  محفوظ ہے۔
اس کی ایک وجہ  پن کوڈ کا آن لائن شیئر ہونے کی بجائے ڈیوائس میں ہی محفوظ ہونا بھی ہے۔
ونڈوز 10 صارفین کی پرائیویٹ کی (key) ٹرسٹڈ پلیٹ فارم ماڈیول(ٹی پی ایم) کے ساتھ ڈیوائس میں ہی محفوظ کرتی ہے۔ ٹی پی ایم ایک محفوظ چپ ہوتی ہے  جو پن کوڈ کو صرف ڈیوائس  میں محفوظ رکھتی ہے۔ سرور چاہے ہیک ہو جائے یا پاس ورڈز چوری ہوجائیں ، ونڈوز کی  ہیلو پن (Hello Pin)  اس سے متاثر نہیں ہوتی۔
مائیکروسافٹ کی کوشش ہے کہ صارفین  ٹو فیکٹر اتھنٹیکیشن  کو اپنائیں۔
اس کے لیے  بنیادی ایس ایم ایس کے طریقے، مائیکروسافٹ کی اتھنٹیکیشن ایپ، ونڈوز ہیلو یا FIDO2 سٹینڈرڈ کے ساتھ فیزیکل کیز کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ونڈوز 10 مئی 2019  کی اپ ڈیٹ میں  صارفین مائیکروسافٹ اکاؤنٹ سے   ونڈوز 10 پی سی کو صرف ایک فون نمبر سے سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔
مائیکرو سافٹ  صارفین کو ونڈوز 10 کی لاگ ان سکرین سے  پاس ورڈ کا آپشن ہٹانے  کی اجازت دے گی۔اسی طرح مائیکروسافٹ کے کاروباری صارفین بھی سیکورٹی کیز کے ساتھ پاس ورڈ کے بغیر ہی اپنے اکاؤنٹس میں لاگ ان ہو سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp