Google’s camera translation app now supports 60 new languages including Urdu, Pashto & Sindhi

گوگل کی کیمرہ ٹرانسلیشن ایپ اب اردو، سندھی اور پشتو سمیت 60 نئی زبانوں کو سپورٹ کرتی ہے۔

گوگل ٹرانسلیشن ایپ کے لائیو کیمرہ ٹرانسلیشن کے فیچر کو اب مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔اس ایپ میں مصنوعی ذہانت سے  اب 60 نئی زبانوں کے لیے  لائیو کیمرہ ٹرانسلیشن  کی سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔نئی اپ ڈیٹ کا مقصد کیمرہ ٹرانسلیشن فیچر کو زیادہ مفید اور قابل اعتماد بنانا ہے۔
گوگل نے 2018 کے وسط میں 50 سے زیادہ زبانوں کے لیے آف لائن اے  آئی ٹرانسلیشن کی سپورٹ متعارف کرائی تھی۔ حالیہ ڈویلپمنٹ میں  گوگل نے مصنوعی ذہانت کی حامل بہت سی اپ ڈیٹس ایپلی کیشن میں شامل کی ہیں۔
گوگل نے اب 60 نئی زبانوں کے لیے کیمرہ ٹرانسلیشن سپورٹ جاری کی ہے۔گوگل نے جن نئی زبانوں کی سپورٹ شامل کی ہے، ان میں اردو، سندھی اور پشتو بھی شامل ہے۔
اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین  ایپ میں کیمرہ کو انگریزی  ٹیکسٹ کی طرف کریں گے تو لکھے ٹیکسٹ کا ترجمہ نظر آئے گا۔اس کے علاوہ ایپ میں کیمرہ خود سے زبان کی شناخت  کر سکے گا اور اس کا آپ کی مقامی زبان میں ترجمہ کر دے گا۔
گوگل نے  کیمرہ ٹرانسلیشن میں افریقی، عربی، بنگالی، ہندی، لاطینی، اردو، لیٹوین، مالے، منگولین، نیپالی، پشتو، فارسی، سندھی اور زولو سمیت 60 نئی زبانوں کی سپورٹ شامل کی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp