Karachi students build a device that moves cars through eye movement

کراچی کے طلباء نے کاروں کو آنکھوں کی حرکت سے کنٹرول کرنے والی ڈیوائس بنا لی

بحریہ یونیورسٹی کراچی کے  کے 5 طلباء کی ٹیم نے ایک ایسی ڈیوائس ڈویلپ کی ہے جو کسی شخص کی  آنکھوں کی حرکت سے کار کو کنٹرول کر سکتی ہے۔
طلباء نے آنکھوں کی حرکات کا پتا چلانے کے لیے اس ڈیوائس کی تیاری میں پائیتھون لینگوئج کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے  اس ڈیوائس کو ٹسٹ کرنے کے لیے ایک پروٹو ٹائپ کار بھی بنائی، جس پر 3 ہزار روپے لاگت  آئی ہے۔
طلباء نے یہ ڈیوائس اپنے آخری سال کے پراجیکٹ کے طور پر بنائی ہے۔
طلباء کا کہنا ہے کہ وہ ایسی ڈیوائس بنانے والی پہلی ٹیم ہے۔ اس ڈیوائس کا آٹومیشن سسٹم آنکھیں جھپکنے  کا پتا چلانے کے لیے سنسر کو استعمال کرتا ہے۔ یہ سنسر رئیل ٹائم میں آنکھوں کے جھپکنے کا  پتا چلاتا ہے۔ یہ ڈیوائس ہوم آٹو میشن، وہیل چیئر کو حرکت دینے اور کمپیوٹر پر کرسر کنٹرول کرنے کے کام آ سکتی ہے۔
اس کے علاوہ آٹو میشن کے لیے  اس ڈیوائس کے ساتھ دوسری ڈیوائس بھی لگائی جا سکتی ہے۔طلباء کو یقین ہے کہ یہ ڈیوائس معذور افراد کی زندگی کو بہت آسان بنا دے  گی۔
طلباء نے حکومت سے  مالی مدد کی درخواست کی ہے تاکہ وہ اپنی ڈیوائس کے ساتھ تھائی لینڈ میں ہونے والے  آٹومیشن  کے مقابلے میں حصہ لے سکیں۔طلباء کا کہناہے کہ بھارت کئی سالوں سے یہ مقابلہ جیت رہا ہے لیکن وہ اس بار وہ پاکستان کو جتانا چاہتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 10 جولائی 2019

Share On Whatsapp