Google is testing a global video play/pause button for Chrome

گوگل کروم براؤزر میں گلوبل ویڈیو پلے / پاز بٹن کے تجربات کر رہا ہے

گوگل جلد ہی اپنے کروم براؤزر میں گلوبل پلے / پاز بٹن متعارف کرا سکتا ہے۔ اس بٹن سے صارفین کسی بھی ٹیب میں رہتے ہوئے  دوسری ٹیب میں چلنے والی ویڈیو کو پلے یا پاز یا فاورڈ یا ریورس کر سکیں گے۔ کروم کے کینری ڈیویلپمنٹ ورژن میں اس ٹول کے تجربات جاری ہیں۔اس نئے فیچر کو گلوبل میڈیا کنٹرولزکا نام دیا گیا ہے۔
ایک دفعہ فعال ہونے کے بعد یو آر ایل کے ساتھ (بک مارک سٹار کے ساتھ)  گلوبل میڈیا کنٹرولز کا بٹن ظاہر ہوگا۔
اس بٹن پر کلک کریں گے تو ایک بڑا کنٹرول پینل سامنے آ جائے  گا، جہاں سے صارفین کسی بھی ٹیب میں چلنے والی ویڈیو کو پلے، پاز، فاورڈ یا ریورس  کر سکیں گے۔
اس فیچر سے کسی ٹیب میں اچانک چلنے والی آڈیو یا ویڈیو کو فوراً ہی بند کیا جا سکے گا۔ حال ہی میں گوگل نے سپیکر آئیکون پر کلک کر کے آڈیو کو میوٹ کرنے کا فیچر ختم کیا ہے، اس وجہ سے صارفین گلوبل میڈیا کنٹرولز کے فیچر کا کافی پسند کر رہےہیں۔
اگر آپ اس فیچر کو ابھی استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کر کے کینری براؤزر کو ڈاؤن لوڈ کریں اور فلیگ chrome://flags/#global-media-controls کو فعال کر لیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 جولائی 2019

Share On Whatsapp