Instagram’s anti-bullying tool lets you ‘restrict’ problematic followers

انسٹا گرام کے اینٹی بُلنگ ٹول سے صارفین مسائل پیدا کرنے والے فالورز پر پابندی لگا سکیں گے

آج انسٹاگرام نے دو نئے ٹولز کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد بُلنگ سے نپٹنا ہے۔ پہلا ٹول مصنوعی ذہانت کے استعمال سے صارفین کو بتائے گا کہ جو کمنٹ وہ پوسٹ کرنے جا رہے ہیں، وہ جارحانہ تصور کیا جا سکتا ہے۔اس طرح صارفین جارحانہ کمنٹس پوسٹ کرنے سےباز رہ سکتے ہیں۔
دوسرے ٹول سے صارفین بُلنگ کرنے والے یا مسائل پیدا کرنے والے فالورز پر پابندی لگا سکتے ہیں۔جن فالورز پر پابندی ہوگی، اُن کے کمنٹ پبلک کو نظر نہیں آئیں گے۔
تاہم   صارفین کے  اپروو کرنے پر یہ نظر آ  سکتے ہیں۔اس کےعلاوہ پابندی لگنے کے بعد  فالورز نہ صارفین کو آن لائن دیکھ سکیں گے اور نہ ہی جان سکیں گے کہ انہوں  نے کب ڈائریکٹ میسج پڑھا ہے۔
انسٹاگرام کے یہ دونوں ٹولز  کمپنی کی بُلنگ کے خلاف کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہیں۔ پچھلے سال انسٹاگرام کے ایڈم مسوری کی سربراہی میں آنے کے بعد  کمپنی نے اس حوالے سے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
انسٹاگرام نے ماضی میں منفی کمنٹس کو فلٹر کرنے، فوٹوز میں بُلنگ سے نبروآزما ہونے کے لیے مشین لرننگ کا استعمال بھی کیا ہے۔انسٹاگرام نے پوسٹ دیکھنے والے صارفین کی نظروں سے لائکس کاؤنٹس غائب کرنے کے تجربات بھی کیے ہیں۔انسٹاگرام ایسے اقدمات کرنے کا بھی سوچ رہا ہے، جس سے لوگ  پلیٹ فارم کو کم استعمال کریں، جس کا مطلب ہوگا کہ لوگ زیادہ مھفوظ ہونگے۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 جولائی 2019

Share On Whatsapp