Huawei's HongmengOS is faster than Android and MacOS, has broader application

ہواوے کا ہونگمینگ او ایس اینڈروئیڈ اور میک او ایس سے زیادہ تیز رفتار ہے

ایک فرانسیسی میگزین کے ساتھ  ہواوے کے سی ای او  اور بانی زین زینگفی نے بتایا کہ  ہواوے کا نیا آپریٹنگ سسٹم ہونگمینگ او ایس اینڈروئیڈ سے زیادہ تیز رفتار ہوگا۔ اس  آپریٹنگ سسٹم کو کئی جگہوں پر استعمال کیا جا سکے گا۔ اسے نہ صرف سمارٹ فونز بلکہ راؤٹر، نیٹ ورک سوئچ، ٹیبلٹ ، کمپیوٹر اور ڈیٹا سنٹر میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہونگمینگ او ایس ایپل کے  میک او ایس سے بھی زیادہ تیز رفتار ہے۔ ہونگمینگ او ایس چونکہ بہت سی ڈیوائسز پر چلتا ہے، اس لیے یہ ہمیں گوگل کے فیوشیا او ایس کی یاد دلاتا ہے۔
کمپنی کے سی ای او نے مزید کہا کہ اگرچہ امریکا نے ہواوے پر اپنی سختیاں کم کر دیں ہیں لیکن اس کے باوجود اب وہ ہونگمینگ او ایس کی ڈویلپمنٹ کو ترک نہیں کریں گے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 6 جولائی 2019

Share On Whatsapp