Samsung Galaxy Tab A 8.0 (2019) announced with an 8

سام سنگ نے 8 انچ ڈسپلے اور 5100 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ گلیکسی ٹیب 8.0 (2019) متعارف کرا دیا

سام سنگ نے انٹری لیول  سام سنگ گلیکسی ٹیب اے 8.0 (2019) کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔ گلیکسی ٹیب اے 8.0 (2019) میں سنیپ ڈریگن 429 ایس او سی کے ساتھ 2 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔سٹوریج میں اضافے کے لیے اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سپورٹ بھی ہے، جس کی مدد سے سٹوریج کو 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔اس ٹیب میں اینڈروئیڈ پائی انسٹال ہے۔
سام سنگ گلیکسی ٹیب اے 8.0 (2019) کا ڈسپلے 8 انچ کا ہے۔اس کی ریزولوشن 1280x800 پکسل اور ایسپکٹ ریشو 16:10 ہے۔
اس میں بہتر آواز کے لیے سٹیریو سپیکر، فوٹو گرافی کے لیے 8 میگا پکسل کا رئیر اور 2 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔ اس میں 5100 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے مائیکرو یو ایس بی پورٹ سے چارج کیا جاتا ہے۔
یہ ٹیبلٹ سیاہ اور سلور رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ دو ماہ کے لیے یوٹیوب پریمیم اور تین ماہ کے لیے سپوٹیفائی پریمیم سبسکرپشن بھی فری ہے۔
سام سنگ نے اس ٹیبلٹ کی دستیابی اور قیمت کے بارے میں ابھی معلومات فراہم نہیں کیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 6 جولائی 2019

Share On Whatsapp