Smartphone app spending in H1 2019 reached $39.7 billion

رواں سال کی پہلی ششماہی میں سمارٹ فونز ایپس پر 39.7 ارب ڈالر خرچ کیے گئے

2018ء کی پہلی ششماہی میں سمارٹ فون  ایپس پر تقریباً 40 ارب روپے کی رقم خرچ کی گئی ہے۔ سنسر ٹاور کے پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق  گوگل کے پلے سٹور اور ایپل کے اپ سٹور پر صارفین نے 39.7 ارب ڈالر خرچ کیے۔اعداد و شمار کے مطابق یہ رقم پچھلے سال کے دوران  اسی عرصے میں خرچ کی گئی رقم سے 15 فیصد زیادہ ہے۔
آئی او ایس کے صارفین  نے ایپس پر 25.5 ارب  ڈالر خرچ کیے  جو 2018ء کی پہلی  ششماہی سے 13 فیصد زیادہ ہے۔
دوسری طرف اینڈروئیڈ صارفین نے  ایپس پر 14.2 ارب ڈالر خرچ کیے جو پچھلے سال کے اسی عرصے سے 20 فیصد زیادہ ہے۔
پلے سٹور اور ایپ سٹور پر سب سے زیادہ آمدن گیمز کی کیٹیگری میں ہوئی۔ اس کیٹیگری نے  29.6 ارب ڈالر کی کمائی کی۔ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گیم ٹینسنٹ کی Arena of Valor تھی۔ اس گیم کو Honor of Kings کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس گیم نے دونوں پلیٹ فارمز پر 728 ملین ڈالر کمائے۔
دوسرے نمبر پر آنے والی گیم Fate/Grand Order تھی، جس کی کمائی 628 ملین ڈالر تھی۔ تیسرے نمبر پر Monster Strike نے 566 ملین ڈالر کمائے۔
نان-گیمنگ ایپس میں ٹنڈر نے 497 ملین ڈالر، نیٹ فلکس نے 399 ملین ڈالر اور ٹینسٹ ویڈیو نے 278 ملین ڈالر کمائے۔
اس سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی او ایس پر انسٹال کی جانے والی گیمز کی تعداد کچھ کم رہی لیکن مجموعی طور پر دونوں پلیٹ فارمز پر گیمز ڈاؤن لوڈز کی مجموعی تعداد 11 فیصد زیادہ رہی۔
پچھلی ششماہی میں 56.7 ارب ایپس ڈاؤن لوڈ کی گئی۔ ان میں اینڈروئیڈ ایپس کی تعداد 42 ارب اور آئی او ایس ایپس 14.2 ارب رہیں۔
اگرچہ ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس کی تعداد اینڈروئیڈ کے مقابلے میں ایک تہائی ہے لیکن آئی او ایس ایپس نے اینڈروئیڈ ایپس کے مقابلے میں دوگنی کمائی کی ہے۔
دونوں پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی پانچ ایپس وٹس ایپ، میسنجر، فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام رہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 6 جولائی 2019

Share On Whatsapp