Lenovo Z6 goes official with Snapdragon 730 SoC and a triple camera

لینوو نے سنیپ ڈریگن 730 اور ٹرپل کیمرہ کے ساتھ لینوو زیڈ 6 متعارف کرا دیا

لینوو نے اپریل میں زیڈ 6 پرو متعارف کرایا تھا۔ اس کے بعد  مئی میں زیڈ 6 یوتھ ایڈیشن متعارف کرایا گیا۔ اب چینی کمپنی نے زیڈ 6 متعارف کرا دیا ہے۔
اس فون کی بیک پر تھری ڈی گلاس میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ نصب کیا گیا ہے۔ اس کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 24 میگا پکسل (f/1.8 اپرچر)، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو (2x آپٹیکل زوم) اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر یونٹ ہے۔
فون کے فرنٹ پر 6.39 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے، جس کی ریزولوشن 2340x1080 پکسل اور ایسپکیٹ ریشو 19.5:9 ہے۔
اس سکرین کا سیمپلنگ ریٹ 120 ہرٹز ہے۔ یہ ایچ ڈی آر 10 اور DCI-P3 وائیڈ کلر گمٹ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
ویوو نے فنگر پرنٹ سکینر کو اس فون کے ڈسپلے میں ہی شامل کیا ہے جبکہ 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ڈسپلے نوچ کے اندر نصب ہے۔
لینوو زیڈ 6 میں سنیپ ڈریگن 730 ایس او سی کے ساتھ تین طرح کے میموری آپشنز ہیں۔ اسے 6 جی بی ریم/ 64 جی بی انٹرنل سٹوریج، 6 جی بی ریم/ 128 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 8 جی بی ریم / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فون میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سپورٹ بھی ہے، جس کی مدد سے سٹوریج کو 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
زیڈ 6 میں اینڈروئیڈ پائی بیسڈ ZUI 11 انسٹال ہے۔ اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے 15W پر چارج کیا جا سکتا ہے۔فون کے باکس میں موجود چارجر 18W ہے۔
اس فون کے دوسرے فیچرز میں یو ایس بی – سی پورٹ، 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک اور بلوٹوتھ 5.0 ہے۔
لینوو زیڈ 6 صرف نیلے رنگ میں دستیاب ہے۔ اس کے 6 جی بی / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 1899 یوان یا 275 ڈالر یا 245 یورو، 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 2099 یوان یا 305 ڈالر یا 270 یورو اور 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 2499 یوان یا 365 ڈالر یا 320 یورو ہے۔چین میں فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فروخت کا آغاز 9 جولائی سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 6 جولائی 2019

Share On Whatsapp