Google Photos will add manual face tagging, pet photo sharing, timestamp editing on Android

گوگل فوٹوز میں مینوئل فیس ٹیگنگ، پیٹ فوٹو شیئرنگ کے فیچر متعارف کرائیں جائیں گے

گوگل مستقبل  قریب میں  گوگل فوٹو میں نئے فیچر متعارف کرائے گا۔ گوگل فوٹوز کے  پراڈکٹ لیڈ ڈیوڈ لیب  نے ٹوئٹس میں اُن فیچرز کے بارے میں بتایا ہے جو گوگل مستقبل قریب میں لانچ کرے گا۔ ڈیوڈ اصل میں  بگز، کارکردگی میں بہتری اور فیچر ریکوئسٹ کے لیے صارفین کا فیڈ بیک چاہتے تھے۔ مختلف ٹوئٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے گوگل فوٹو کے آنے والے فیچرز کے بارے میں بتایا۔ سب سے پہلا فیچر تو مینوئل ٹیگنگ کا ہوگا۔
اس وقت صارفین خود سے کسی شخص کے چہرے  کو ٹیگ نہیں کر سکتے بلکہ  ایپلی کیشن خود یہ کام کرتی ہے۔مستقبل میں یہ تبدیل ہونے والا ہے۔
دوسرا فیچرحال ہی میں اپ لوڈ کیے فوٹوز کے لیے  سرچ  پیرا میٹرز کا ہے۔ پہلے یہ فیچر صرف ویب پر دستیاب تھا۔ اس فیچر سے صارفین تازہ ترین اپ لوڈ کی ہوئی تصاویر کو دیکھ اور ایڈٹ کر سکیں گے، چاہے یہ تصویر سالوں پرانی ہو۔ٹائم سٹیمپ کی ایڈیٹنگ کا فیچر بھی اینڈروئیڈ ایپ میں آنے والا ہے۔
حیرت کی بات ہے کہ یہ فیچر ابھی تک گوگل کے اپنے آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ میں نہیں تھا جبکہ  ویب اور آئی او ایس ورژن میں یہ فیچر متعارف کرایا جا چکا ہے۔
گوگل فوٹوز میں ایک نیا فیچر پالتو جانوروں کی تصاویر کی شیئرنگ کا ہوگا۔صارفین گوگل فوٹو  کو بتا سکیں کہ  اُن کے پالتو جانوروں کی تصاویر اُن کے پارٹنرز کے ساتھ خودکار طور پر شیئر کر دی جائیں۔اس کے علاوہ صارفین اپنی لائبریری میں  شیئر کی ہوئی تصاویر کو ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 4 جولائی 2019

Share On Whatsapp